The Latest

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ولادت رسول خدا (ص) کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد قدیمی امام بارگاہ میں کیا گیا ، جس میں خصوصی شرکت و خطاب ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سکینہ مہدوی نے کیا۔ اس محفل میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جب کے مدعوشدہ منقبت و نعت خواں خواتین نے بارگاہ رسالت (ص)میں نذارانہ عقیدت پیش کیا ۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ مستونگ کے خلاف الزہراء ہال اسکردو میں دھرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس میں خواتین جوق در جوق شریک ہو رہی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما سیدہ عصمت نےوحدت نیوزکے ذرائع کو بتایا ہے کہ جب کوئٹہ کی شدید سردی میں خواتین مائیں، بہنیں اپنے جگر گوشوں کی لاشوں کے ہمراہ سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کر رہی ہوں تو ہم کیسے گھروں میں چین سے بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دل کوئٹہ کی مظلوم خواتین کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئٹہ کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔ ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے ہم بھی صدائے احتجاج بلند کرتی رہیں گی۔

کراچی (وحدت نیوز) جامعہ اردو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان  کراچی ڈویژن جامعہ اردو کے تحت منعقدہ یوم حسین (ع) سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی سیکرٹری جنرل  خانم ندیم زہراء نے کہا کہ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا تذکرہ، رسول خدا (ص)، دین اسلام، شریعت کا تذکرہ ہے۔ کربلا ایسی درسگاہ ہے جو مسلسل معاشرے اور کردار کی تعمیر کرتی چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں حکومت ہو یا اپوزیشن، سیاسی جماعتیں ہوں یا عوام سب امریکی ڈرون حملوں سے پریشان اور بے بس نظر آتے ہیں، لیکن اگر اپنے پڑوس میں دیکھیں کہ جہاں کربلا و عاشورا سے درس حریت لیتے ہوئے برادر اسلامی ملک ایران نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل امریکی ڈرون کے سسٹم کو نہ صرف کنٹرول میں کرکے صحیح سالم اپنے قبضے میں لیکر عالمی استعمار امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

وحدت نیوز (کراچی ) بروز ہفتہ 5 اکتوبر کو مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ایک میٹنگ بلائی گئی جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سندہ اور کراچی کی جنرل سیکرٹری خواہر زہرە نجفی نے کی،آپ  نے آنے والے اہم پروگرامز کے حوالے سے ایجنڈا پیش کیا اود ڈویژنل ممبران کو اہم زمہ داریاں سپرد کیں، ایجنڈے میں تربیتی ورکشاپ، ذاکری ورکشاپ،عظمت ولایت کانفرنس جیسی اہم اور ڈویژنل لیول اور مرکزی سطح پر ہونے والی کانفرنس شامل تھی۔

 

میٹنگ میں تربیتی ورکشاپ کی تاریخ و جگہ اور اسکے علاوہ ذاکری ورکشاپ کی بھی تاریخ  وغیرہ کو حتمی شکل دی گئی،اور ڈویژن ممبران کے درمیان زمہ داریاں تقسیم کی گئیں ،اس کے علاوہ شعبہ خواتین کے ڈویژنل سطح پر ہونے والے سالانہ پروگرام زاکری ورکشاپ باعنوان " حماسہ حسینی ع " کے حوالے سے اسپیکرز اور زاکرات اور فاضل قم پر مشتمل پینل کے حوالے سے نام تجویز کئے گئے.ساتھ ہی تمام مدارس کو دعوت نامہ دینے کے لیے ڈویژن کے ممبران کے سپردکیےگئے۔

 

میٹنگ میں خاص طور پر " عظمت ولایت کانفرنس " کے حوالےسے جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نجفی نے خاص ہدایت دیتے ہوے کہاکہ اب کی بار کراچی ڈویژن کی زمہ داریاں march 25 سے بھی زیادہ ہوگی،کیوں کہ عظمت ولایت کانفرنس میں  شرکت کے لیے پورے سندہ سے قافلے آئیں گے،جن میں بڑی تعداد میں مرد جوان ضعیف اور بچے اور عورتیں بھی شامل ہونگی.لہذا ہماری زمہ داری ہرطرح سے زیادہ ہونگی جسمیں حفاظتی اقدامات، پانی کی سبیلیں،مہمانوں کے لیے صیحی سے نشستوں کا انتظام، صفائی کا خیال اور ہر طرح سے بہترین  مہمانوازی شامل ہے۔

 

خانم زہرە کا کہنا تھا کہ عظمت ولایت کانفرنس کی دعوت ہم انشااللہ ہر ایک کو دیں گے، کیونکہ درس ولایت اور باب ولایت سی ہی ہم کو درس وحدت ملا ہے،لہذا انشا اللہ یہ کانفرنس ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا. بلکل اسی طرح جس طرح  march 25 کا عظیم الشان جلسہ ہوا تھا.اس جلسہ کو بھی کامیاب اور یادگار بنانا ہوگا،تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں مدت تک عاشقان ولایت کا ولایت سے عشق کا یہ اظہار محفوظ ہوجاے،اور ہم بتا دینگے کہ عاشقان ولایت ہمیشہ ہر طرح کہ حالات میں میدان میں حاظر رہنے والے ہیں، ہم کو اپنی ذمہداریوں کو بہترین انداز سے ادا کرنا ہوگا،اور جلد ہی اس سلسلے کے حوالے سے ہم اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

وحدت نیوز ( پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور خواتین ونگ کے زیراہتمام حسینیہ ہال پشاور میں درس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین نے شرکت کی اور معلمہ نے احکامات کے موضوع پر درس دیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل سیدہ نسیم نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی شہادت کے بعد دروس، مناجات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی کمزور پڑ گیا تھا، مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح ملت تشیع میں ایک نئی روح پھونکی ہے، اسی سلسلے کو آگے لیکر چلتے ہوئے خواتین بھی ہر میدان میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ اور انشاء اللہ شعور و بیداری عام کرنے کیلئے تسلسل کیساتھ دروس کا اہتمام کیا جائے گا۔ تاکہ خواتین بھی اپنا بھرپور اور مثبت کردار اد اکرسکیں۔

وحدت نیوز ( کراچی ) حوا کی بیٹیوں کا استحصال ہمارے معاشرے میں ایک عمومی مسئلہ بن چکا ہے ، آئے روز معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ بد فعلی کی خبروں کے شدت سے نشر ہو نے پر اس قبیح فعل میں اضافہ ہو تا چلا جارہا ہے،ترکی سے درآمد شدہ بیہودہ ڈراموں نے بھارتی فحش چینلز کی جگہ لے لی ہے ، پیمرا اور وزارت اطلاعات و نشریات تمام نجی چینلز کے لئے بیہودگی اور فحاشی کے خلاف ضابطہ اخلاق جا ری کرے ، لاہور کے بعد اب کراچی میں بھی ایک معصوم بچی درندگی کا نشانہ بن گئی ، لیکن مجرم ابھی تک آزاد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے میڈیا سیل کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کرائم شوز کے نام پر ایسے بیہودہ ڈرامے نشر کر رہے ہیں جو معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں ، کراچی اور لاہور میں وحشی درندوں کی بربریت کا نشانہ بننے والی بچیوں کی اس حالت کی ذمہ داری ہمارے حد سے زیادہ آزاد میڈیا پر بھی عائد ہو تی ہے ، بعض چینلز محض ریٹنگ بڑھانے کے لیئے معصوم بچیوں کی عزت کا جنازہ نکالتے رہتے ہیں ، حکومت اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے سخت قانون سازی کرنی ہو گئی ۔

ان کاکہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ معاشرے میں بے راہ روی کو پروان چڑھانے والے پروگرامات سے اجتناب کریں ، اس سے نوجوانوں میں معاشرتی برائیاں جنم لے رہی ہیں اور اس طرح کے پروگرامات دیکھ کر معاشرہ اس برائی کی جانب رغبت حاصل کر رہا ہے ، انہوں نے ذرائع ابلاغ کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ ایک اسلامی ریا ست میں میڈیا کی راہ و روش بھی تعلیمات اسلامی کے عین مطابق ہو نی چاہئے ، ایسے پروگرامات نشر کیئے جائیں جو کہ نہ صرف تعمیری ہوں بلکہ اسلامی معاشرے حقیقی عکاس بھی ہوں ۔

پشاور(وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پشاور کی سیکرٹری جنرل سیدہ نسیم نقوی نے وفد کے ہمراہ چرچ دھماکوں میں زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کی عیادت کی اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، انہیں نہ مردوں کی زندگیاں عزیز ہیں نہ خواتین کی۔ یہ درندے بچوں کو بھی اپنے وحشیانہ طرز عمل کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب پاکستانیوں کا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اقلیتیوں کے حقوق کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی تھی۔ جبکہ مذہب اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ حجاب کے فروغ کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں حجاب سے متعلق تصویری نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ حجاب نے عورت کو وقار عطا کیا ہے۔ دنیا میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ کوئی خاتون پردے کے بغیر گھر سے نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ مل کر سرکاری دفاتر میں حجاب کے لئے قانون سازی کے لئے جدوجہد کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب صرف عورت کے سرچھپانے کا ہی نام نہیں، مردوں کی نظروں کا بھی حجاب ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خانم ذکیہ نقوی نے کہا کہ چہرے کو کھلا رکھ کر حجاب کرنا فتوٰی ہے جبکہ اسے مکمل ڈھانپ لینا تقوٰی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں ہی نہیں مردوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو حجاب کروائیں۔ خانم ہما تقوی نے کہا کہ عورت نے زیب و زینت کی ہو تو اسے نامحرم نظروں سے چھپانا واجب ہے۔ اس موقع پر حجاب کے حوالے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جسے بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے دیکھا۔

جنت البقیع کا انہدام اور شام میں جاری مزارات مقدسہ کی بے حرمتی ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں،مدینہ منورہ میں اہل بیت اطہار ، صحابہ کرام اور ازواج مطہر رسول اکرم (ص) کی قبروں کو منہدم کرنا اور شام میں نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور جلیل القدس صحابہ کے مزارات پر حملے صیہونی اورآل سعود کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرا نجفی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی صدر خواہر گلِ زہرااورجنرل سیکرٹری خواہر نرجس نے 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیا گیا تھا، احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں خواتین اور مختلف اسکولوں ، کالجز اور جامعات کی طالبات نے شرکت کی، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھو ں میں سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ سروں پر سرخ اور سبز رنگ کی پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا رسول اللہ ، لبیک یا فاطمۃ الزہرا(س)،لبیک یا زینب(س) کے نعرے درج تھے۔شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صیہونیزم اور آل سعود کے خلاف نعرے درج تھے اور مدینہ منورہ میں سنہ 1925ء میں آل سعود نے صیہونی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اہل بیت اطہار (ع) اور ازواج رسول اکرم (ص) سمیت جلیل القدس صحابہ کرام (رض) کے مزارات مقدسہ کو منہدم کر دیا تھا تاہم پوری دنیا میں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے اور مسلم امہ آل سعود اوع صیہونزم کے پیروکاروں کے خلاف سراپا احتجاج ہوتی ہے۔

کراچی پریس کلب پر منعقدہ یوم انہدام جنت البقیع کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی صدر خواہر گلِ زہرا ، جنرل سیکرٹری خواہر نرجس اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرا نجفی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج آل سعود کے محل تو روشن ہیں لیکن محسن انسانیت کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اور پیغمبر اکرم (ص) کے گوشہ جگر حضرت فاطمۃ الزہرا(س) سمیت ازواج رسول اکرم (ص) اور صحابہ کرام کے مزارات منہدم کر دئیے گئے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ آل سعود امریکہ اور صیہونیزم کے غلام ہیں جن کا اصل ایجنڈا مسجد اقصیٰ کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی (ص) اور مسجد حرام (کعبۃ اللہ) پر صیہونی غاصابانہ تسلط کو انجام دینا ہے۔انہوں نے پاکستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی طرح اب شام میں بھی نواسی رسول (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار مقدس سمیت جلیل القدس صحابہ کرام کے مزارات پر ہونے والے حملوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں ورنہ تاریخ کبھی مسلم امہ کو معاف نہیں کرے گی۔

اس موقع پر شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے لبیک یا رسول اللہ ، لبیک یا زہرا، لبیک یا زینب ، لبیک یا مہدی ، امریکہ مردہ باد ، آل سعود مردہ باد، اسرائیل نا منظور اور دہشت گردی نا منظور کے نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر آل سعود کے آقاؤں امریکہ اور اسرائیل کے شیطانی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے بارہ کہو سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد ملت جعفریہ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہیں کہ دہشت گردوں کی سرپرستی میں ریاستی ادارے ملوث ہیں کیونکہ اسلام آباد جیسے حساس مقام پر ان سفاک قاتل درندوں کی مجودگی خود انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔بارہ کہو سانحہ میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پربہت سے سوالات چھوڑ گئے ہیں اس حملے کا دراصل ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت تھی جو ہمارے جانباز رضاکاروں نے ناکام بنا دی، شہید امین حسین نے اپنی جان دے کر ملت کو عظیم سانحے سے بچا لیا اور حقیقی غلامان غازی عباس میں اپنا نام لکھ دیا، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ان کی عزم وہمت،بہادری،فرض شناسی اور شوق شہادت کو سلام پیش کرتی ہے۔ خانم سکینہ مہدوی کا کہنا تھا کہ بہت جلد لاہور سے ایم ڈبلیو ایم خواتین ونگ کے ارکان کوہاٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہید کے خانوادہ سے تعزت کے لیئے روانہ ہونگے۔ ان کا کہنا تھا اس قوم میں جب شہید امین حسین جیسے جذبہ شہادت سے سرشار نوجوان موجود ہوں وہ کبھی بھی دشمن کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کیلئے دعا اور لاحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree