The Latest
وحدت نیوز (کراچی) جشن ولادت جناب سیدہ فاطمتہ الزہراس کے پر مسرت موقع پر خیرالعمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین کے تحت جعفرطیارسوسائٹی ملیر کراچی میں دارالامام علی ابن ابی طالبؑ لاایتام کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا، تقریب کےمہمان خصوصی بزرگ عالم دین چیئرمین شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم علامہ شیخ حسن صلاح الدین تھے، جبکہ دارالایتام کا افتتاح چیئرمین خیر العمل فائونڈیشن پاکستان علامہ سید باقرعباس زیدی کے دست مبارک سے ہوا۔جشن ولادت اور تقریب افتتاح میں تلاوت قاری فدا علی کرامتی نے کی جبکہ احسن مہدی اور ذولفقار امام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، رضا نقوی، مبشر حسن، میثم عابدی، سجاد اکبر، ضلعی سیکریٹری جنرل ملیر سید احسن عباس رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل شرقی زمان رضوی ، ضلعی سیکریٹری جنرل وسطی زین رضاسمیت علمائے کرام، ذاکرین عظام ، مختلف ملی تنظیموں کے رہنمائوں سمیت معززین، اہل محلہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ یہ دارالایتام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر نگرانی قائم کیا گیا ہے جس میں 50یتیم بچوں کے قیام وطعام اور تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور پنجاب کے فلاحی شعبے خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے سیدہ کو نین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے بابرکت موقع پر مدینہ گارڈن میں 2010 تا2014کے سیلاب متاثرہ 10جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کہ مرکزی سیکریٹری امورتبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی ، مرکزی چیئرمین وحدت یوتھ پاکستان ، صدر بار ایسوسی ایشن علی پور،ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سید فضل عباس نقوی ، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی مولانا قلب عباس،ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز حسین زیدی ،محمد حسن زیدی،رضوان کاظمی، ایس ایچ او سٹی تھانہ علی پورلیاقت علی سمیت علاقے کہ معززین اور شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت تھی، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے تمام نوبیہاتہ جوڑوں میں قرآن مجید کے نسخے اور جہیز بھی تقسیم کیا گیا ، جب کے دولہادلہن کے معززمہمانان گرامی کی خدمت میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خد اکے فضل وکرم سے سیاسی وفلاحی دونوں میدانوں میں عوام کی خدمت میں شب وروز مصروف عمل ہے، دن بدن پھیلتے فلاحی منصوبے عوام کے ایم ڈبلیوایم پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا فلاحی شعبہ خیر العمل فائونڈیشن ملک کے طول وعرض میں بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہےجس کے تحت اب تک سینکڑوں مساجد، امام بارگاہ، ڈسپنسریز، اسکول، ووکیشنل سینٹرز، منصوبہ فراہمی آب پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ، علامہ اعجاز بہشتی اور فضل عباس نقوی نے نوبیہاتہ جوڑوں کو ولادت جناب فاطمتہ الزہرا س کے پر مسرت موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارک باد پیش کی اور تمام دولہا اور دلہن کو سیرت جناب امیر المومنین ؑ اور سیدہ کونین س کی عملی اتباءکی تلقین کی۔
وحدت نیوز(کراچی/ لاہور/حافظ آباد/گلگت) ولادت باسعادت دختررسول اکرم ﷺ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کت فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کی جانب سے ہیت امام حسین ؑ کویت کے تعاون سے کراچی، لاہور، حافظ آباد اور گلگت میں چار نو تعمیر شدہ مساجد کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا۔
لاشاری محلہ عیدوگوٹھ، پیپری بن قاسم ملیرمیں مسجد وامام بارگاہ الامام الحجتہ عج کا باقائدہ افتتاح چیئرمین خیر العمل فائونڈیشن پاکستان علامہ سید باقرعباس زیدی کے دست مبارک سے ہوا۔اس موقع پر جشن ولادت حضرت فاطمہ زہراس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، رضا نقوی، مبشر حسن، میثم عابدی، سجاد اکبر، ضلعی سیکریٹری جنرل ملیر سید احسن عباس رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل شرقی زمان رضوی ، ضلعی سیکریٹری جنرل وسطی زین رضا ،شیعہ علماءکونسل کراچی ڈویژن کے صدرمولانا کرم الدین واعظی ، مولانا فدا علی مفکری ، مولانا منظورحسین، ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا نشان حیدرساجدی، مولانا منصورروحانی، مولانا انصاف علی حیدری، مولانا صادق حیدری سمیت مومنین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔واضح رہے کہ اس مسجد کا پرانا نام مسجد جمکران تھا جو کہ کا فی خستہ حال اور مومنین کی ضرورت کے عین مطابق نہ تھی، الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے اس کی تعمیر نو کے بعد اس میں مسجد ، امام بارگاہ، کتب خانہ، سرد خانہ اور دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب شامکی بھٹیاں لاہور میں مسجد، قرآن سینٹر و امام بارگاہ امام باقرؑکا افتتاح بدستِ مولانا حسن ہمدانی صاحب سیکریٹری شعبہ تبلیغات ایم ڈبلیوایم پنجاب اور رائے ناصر علی سیکریٹری شعبہ مالیات پنجاب نے کیا جس میں علا قہ کے مومنین نے بھر پور شرکت کی۔پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد میں مسجدجامع سیدہ المعصومہ (س) کا افتتاح بھی بدستِ مولانا حسن ہمدانی کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنما بھی موجود تھے،اشرف آباد، گلگت میں مسجدالامام الحسینؑ کا افتتاح بختاور خان سیکریٹری فلاح بہبود گلگت اور علی حیدر مسئول صوبائی سیکریٹریٹ گلگت نے کیا۔
وحدت نیوز (ہری پور) جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان کانفرنس ہری پور میں ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ہری پور کے زیراہتمام ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد بےنظیر بھٹو ہال ہری پور میں کیا گیا۔ شعبہ خواتین سنٹرل کمیٹی کی رکن سیدہ زہرانقوی، ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بخاری، ڈاکٹر شائستہ رزاق، رہنما پی ٹی آئی نزہت فاطمہ، ضلعی صدر نواز لیگ شازیہ جدون، شاہدہ بتول ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ایم این اے طاہر بخاری نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام محمد (ص) و آل محمد (ع) کی قربانیوں کی بدولت زندہ ہوا۔ ہمیں ان بلند پایہ ہستیوں کے نقش قدم پر چلنا چاہیئے۔ آج اسلام پر کڑا وقت ہے، یزیدی طاقتیں اسلام پر حملہ آور ہیں اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں، لیکن جب تک ایک حسینی بھی زندہ ہے اسلام کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کے تحت ولیج حولداربروہی جیکب آباد میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹر نے سینکڑوں مریضوں کا خواتین، مرد اور بچے شامل تھے کامعائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما سیف علی ڈومکی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (گلگت) لاہور دھماکہ پنجاب حکومت کی کالعدم جماعتوں کیساتھ ہمدردی کا نتیجہ ہے۔ پاک فوج کی جانب سے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے گزشتہ روزلاہور دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک کا امن تباہ کردیا ہے اور ان دہشت گردوں کے خلاف بے رحم آپریشن ناگزیر ہوچکاہے اور جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے آپریشن ضرب عضب کی طرز کا بے رحم آپریشن وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاک فوج کی طرف سے پورے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی جانوں کو کشت و خون میں نہلانے والے دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن ہی اس ملک کو دہشت گردی سے نجات دلاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں اور تکفیری دہشت گردوں کے حمایتی پارلیمنٹ تک پہنچ چکے ہیں جن کے خلاف کاروائی کرنے سے حکومتیں بے بس نظر آرہی ہیں اور ان حالات میں افواج پاکستان سے ہی عوام کی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا اس پاک سرزمین سے نام و نشان مٹادیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز شاہراہ قراقرم پر دہشت گردی کے خطرات کے عنوان سے صوبائی حکومت کو وزارت داخلہ سے مراسلے موصول ہورہے ہیں ان ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ہے اس لئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے اپیل ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرٹھوس اقدامات کریں تاکہ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔
وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھرشعبہ خواتین کے تحت پریس کلب آڈیٹوریم میں یوم خواتین بمناسبت ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا منعقد کیا گیاجس میں سکھر اور گردو نواح سے شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی قائد وحدت علامہ ناصرعباس جعفری، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی تھے جنہوں نےسیرت دختر رسول ﷺحضرت فاطمہ زہراس پر جامع روشنی ڈالی اور جناب سیدہ س کی انقلابی سیاسی جدوجہد کا احاطہ کیا، جبکہ دیگر مقررین میں ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم چوہدری اظہرحسن اور ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین خانم شبانہ میرانی شامل تھے، عالمی شہرت یافتہ شاعر اہل بیت ظفرعباس ظفر نے نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا ،تقریب میں مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف بچیوں نے سیرت حضرت فاطمہ زہرا س پر موضوعاتی تقاریر پیش کیں ، کامیاب ہونے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے، تقریب کے اختتام پر علامہ ناصرعباس جعفری،ظفرعباس ظفر، خانم زہرا نقوی، چوہدری اظہر حسن، احسن عباس رضوی اور سکھر ڈویژن کی معروف خواتین بانیان مجالس میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) وحدت اسکاوٹس اوپن گروپ رجسٹرڈپنجاب کےتحت سالانہ 3 روزہ صوبائی اسکاوٹ کیمپ رجوعہ سادات میں مرکزی سیکریٹری وحدت اسکائوٹ برادرتنصیر حیدر شہیدی کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے دو سو سے زائد اسکائوٹس نے شرکت کی، اسکائوٹ کیمپ کی سرپرستی علامہ مہدی کاظمی نے کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ شیخ اعجازبہشتی، علامہ مبارک موسوی، علامہ اصغر عسکری، ناصرشیرازی،اقرارحسین ملک ، نثارعلی فیضی اور دیگر نے اسکائوٹ کیمپ کے مختلف سیشنزسے خطاب کیا، کیمپ کےدوران شرکاءنے دعائے توسل کی اجتماعی تلاوت کی بعدازاں ماتم داری بھی کی گئی،کیمپ کے اختتامی سیشن میں معزز مہمانان گرامی اور شرکاءکے درمیان انعامات تقسیم کیئے گئے۔
وحدت نیوز (کوٹلی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شعبہ خواتین کشمیر ضلع کوٹلی میں حضرت فاطمہ(س) کے نام کے عنوان سے مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکز ی کوآرڈینیشن کمیٹی کی رکن خواہر نرجس نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔مجلس کے بعد ایک تنظیمی اجلاس بھی ہوا جس میں خواہر نازیہ نقوی کو ضلعی کوآرڈینیٹرایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز (ہری پور) ہری پور ہزارہ میں ملک بھر کی طرح ایام فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور میں درجنوں مقامات پر علمائے کرام نے سیرت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالتے ہوئے شہادت کی مجالس سے خطاب کیا۔ مردانہ مجالس کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت زنانہ مجالس بھی زور و شور سے جاری ہیں، ضلع بھر میں درجنوں عالمات نے بھی خواتین کے اجتماعات سے خطاب کیا اور خاتون جنت کی زندگی کو مشعل راہ بنانے پر زور دیا۔ دس ایام سے تین ایام تک بڑی مجالس منکرائے، مونن، نڑتوپہ، ٹھپرہ، نور کالونی، اور دیگر مقامات پر ہوئیں۔ مجالس سے سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین صوبہ خیبر پی رضیہ جعفری، خانم سیدہ سدرہ طاہرہ، مسز روبینہ واجد علی شاہ اور مسز تصور نقوی نے خطاب کیا۔