The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ ضلع لاہورکے زیر اہتمام یوم دفاع کے مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا نعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے آٹھ ٹاوئنز کی ٹیموں نے حصہ لیا ،باری سٹوڈیو ارینا سپورٹس کمپلکس میں ٹورنامنٹ کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین یوتھ کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر یونس حیدری کیا،بڑی تعداد میں شہری میچیز سے لطف اندوز ہوتے رہے،اس موقع پر ڈاکٹر یونس حیدری سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کے لئے ہم نے ملک بھر میں یوتھ کے لئے مختلف پروگرامز مرتب کئے ہیں ،تاکہ نوجوانوںکو جذبہ حب الوطنی کیساتھ اپنی صلاحیتوں کو اچھے انداز میں اجاگر کرنے کا موقع میسر آسکے،کراچی اور لاہور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،انشااللہ اسی طرح ہم دیگر قومی دن کے مواقع پر بھی نوجوانوں میںمثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں،کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائل گنج بخش ٹاون کی ٹیم نے جیت فتخ اپنے نام کرلی،اور فاتح ٹیم کو دس ہزار روپے کیش اور ٹرافی اور ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموںمیں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد شعبہ خواتین کی شوریٰ کا اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین شوریٰ سمیت کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا علی انور جعفری، ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ رحمٰن رضا اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل صفدر عباس سمیت صوبائی کمیٹی کی ارکان خواہر ثنا جمیل، خواہر ھہا مہدی، خواہر صغیر تقوی  نے خصوصی شرکت کی ،اراکین شوریٰ حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے خانم عظمیٰ تقوی کو آئندہ تین سال کے لئے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین  ضلع حیدرآباد کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، نومنتخب سیکریٹری جنرل سے مرکزی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے حلف لیا، جبکہ اجلاس کے اختتام پر کتب بینی،  دین شناسی کورس اور شعبہ خواتین میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواہران میں اعزازی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری امور تربیت خانم نرگس سجاد جعفری نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے خواتین کے شعیہ مدرسہ پر چھاپے کی شدید مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے ملت تشیع میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رھا ہے.  NAP کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے پر امن شعیہ اور اہلسنت مکتب فکر کو نشانہ بنایا جارہا ہے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں خانم نرگس کا کہنا تھا کہ اس انداز کی بلاجواز کاروائیوایوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح ہمارے حوصلوں کو توڑا نہیں جاسکتا  حکومت وقت ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے ۔

انھوں نے کہا کہ ۲ ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب ہاوس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر پنجاب حکومت نے رابطہ کرکے ان مسائل(عزادری میں روکاوٹ، بلا جواز گرفتاری، ذاکرین پر پابندی وغیرہ) کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر موجود حالت دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیر انتظام تین روزہ آل کراچی یوتھ ڈیفنس ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقائدہ آغا ز نشتر پارک کراچی میں ہو گیا ہے، اس ٹورنامنٹ میں کراچی بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، اس ڈے نائٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو مبلغ پچاس ہزار روپے انعام دیا جائےگا، اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ہوں گے، واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو کلر کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں ، کراچی کے جوانوں نے ایم ڈبلیوایم یوتھ کی اس کاوش کو خواب سراہا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد پر زور دیا ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے ایک تربیتی اور تفریحی پروگرام تشکیل دیا گیا،جسمیں روحانی تربیت کے حوالے سے شجرہ مبارکہ امامِ حسن علیہ سلام کی نسلِ طیبہ سے امام زادہ حضرت جناب عبد اللہ شاہ غازی(رح) کے روضہ مبارک کی زیارت کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔جسکے بعد ساحلِ سمندر کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔پروگرام میں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔وقتِ مقرر پر سب سے پہلے روضہ مبارکہ حضرت عبد اللہ غازی(رح) پر حاضری دی گئ، جہاں دعائے توسل کا اہتمام کیا گیا جسکی تلاوت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفری نے فرمائی اور دورانِ دعا آئمہ علیہ سلام کے پُر درد مصائب پیش کرکے حضرت عبد اللہ شاہ غازی(رح) سے توسل اختیار کیا گیا۔اور روحانی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔جسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کے سیکرٹری شعبہ تعلیم و تربیت خواہر ندیم زہرہ نے حضرت عبد اللہ شاہ غازی(رح) کی حیاتِ مبارکہ پہ تفصیلی روشنی ڈالی۔آپ نےکہاکہ اس دُور کی تاریخ گواہ ہے کہ آپ(رح) اپنے اجداد کی طرح تقویٰ کی اعلٰی منزل پہ فائض تھے،واقعہ کربلا کی بعد آپ(رح) نے بنو امیہ کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف اعلانِ جہاد کیا۔بعد از کربلا  سیاسی و سماجی حالات و واقعات پر نظر کرتے ہیں تو تاریخ گواہی دیتی ہے کہ آپ نے اپنی زندگانی وقفِ انتقامِ کربلا کردی اور مظلوموں کے حامی و ناصر بن کر اٹھے۔اور ظالم حکمراں کے خلاف آپ(رح) نے علمِ جہاد بلند کیا۔اور پھر اس راہ میں مشکلات اور مصائب کو اٹھاتے ہوئے ہجرت کرکے سندھ میں آکر قیام کیا، سندہ کے بہت سارے لوگ بہت شروع سے ہی باطفیلِ آمدِ مبارک امیر المومنین حضرت علی(ع) مشرف بااسلام ہو چکے تھے اور محمد(ص) و آلِ محمد(ص) سے خصوصی عقیدت اور محبت اپنے دل میں رکھتے تھے۔اسی لئے سندہ کے بادشاہ راجہ داہر اور عوام  نے حضرت عبد اللہ شاہ غازی(رح) کی سندہ آمد پر انکی خصوصی مدد کی اور آپ کو پناہ دی۔مگر ظالم حکمراں منصور دوانقی کو اطلاع مل گئ کہ نا صرف آپ زندہ ہیں بلکہ چاہنے والوں کے درمیان موجود ہیں تو اپنی انتہائی سفاک  سپاہوں پہ مشتمل فوج بھیج کر سندہ پر حملہ کردیا۔ آپ(رح) نے اپنے آباؤ اجداد کی طرح بلا کسی خوف و خطر بہت بہادری کےساتھ بہترین جنگ کی۔یہاں تک کے جنگ لڑتے ہوئے آپ(رح) اپنے ۱۰ ساتھیوں سمیت شھید ہوگئے۔آپ(ع) نے  انتہائی مظلومانہ انداز سے  شھادت پائی کہ آپکا سرِ مبارک تو تن سے جدا کرکے بغداد روانہ کردیا گیا اور بدنِ مبارک کچھ دن بعد خاموشی سے ایک بلند ٹیلے پہ چند چاہنے والوں نے دفنا دیا۔سندہ کے بادشاہ اور لوگوں نے بھی آپکا بھرپور ساتھ دیا اور بلآخر راجہ داہر سمیت بے شمار ساتھی بھی شھید ہوگئے۔مگر آج کائنات گواہ ہے کہ آپ(رح) کا مزارِ مبارکہ تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کی آماجگاہ اور انکے لئے باعثِ برکت اور رحمت ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ خلق خدا یہاں سے بے شمار روحانی فیوض و براکات حاصل کررہی  ہے۔بعد از خطاب وقتِ ظہرین کی مناسبت سے نمازِ ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔وہاں سے بن قاسم پارک میں طعام تناول فرمانے کے بعد خواتین اور بچوں کو ساحلِ سمندر کی جانب لے جایا گیا۔جہاں خصوصیت کیساتھ بچے انتہائی لطف اندوز ہوئے۔ اور شرکاء سفر نے آئندہ بھی  مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی سے ایسے ہی تربیتی اور تفریحی پروگرام ترتیب دینے کی درخواست کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع غربی کی جانب سے شھادتِ حضرت مولا امام تقی علیہ سلام کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا۔مجلس کا اہتمام بلدیہ ٹاون، گلشنِ غازی کے امام بارگا میں کیا گیا تھا۔جس سے شعبہ تعلیم و تربیت کی خواہر ندیم زہرہ نے خطاب فرمایا اور امام تقی علیہ سلام کی حیاتِ مبارکہ اور شھادت پر مفصل روشنی ڈالی۔علاقہ کی خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس  خانم سیدہ زہرا نقوی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین کی صدارت میں آج واپڈا ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا. اجلاس میں مرکزی ممبران خواہر زہرا شیرازی، خواہر نرگس سجاد، خواہر لبانہ کاظمی، خواہر فرحانہ گلزیب، خواہر زہرا جبین اور خواہر سیماب حسن نے شرکت کی اور شعبہ خواتین سے مربوط امور کا جائزہ لیا گیا. افزون بر ایں، اجلاس میں شعبہ خواتین کو مزید فعال بنانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی اور ممبران کو احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے پر تاکید کی گئی. آج کے اس اہم اجلاس میں حریم ولایت کے نام سے سالانہ مجلہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ احمد اقبال رضوی  نے اس اجلاس میں خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ برادر ظہیر کربلائی بھی موجود تھے جنہوں نے  مجلہ حریم ولایت کے حوالے سے خصوصی راہنمائی کی۔

وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے تحت محبت نگر اسٹاپ پر فری ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد ، خواتین اور بچوں  کوبلاتفریق حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماثمر زیدی ، عارف زیدی،اسد زیدی، مختارامام سمیت ایم ڈبلیوایم کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 127سید علی عباس عابدی بھی موجود تھے۔کیمپ کے انعقاد پر اہلیان ہائوٹ گوٹھ اور عابدیہ سینٹر نے ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) تین روزہ سی پیک کانفرنس محض گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے تھا۔اس کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام سے ان پٹ لینا تھا لیکن تمام جماعتوں کے نمائندوں اور اشرافیہ کو مدعو کرکے اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ،سی پیک کے حوالے سے نہ تو حکومتی نمائندوں سے کوئی تجویز لی گئی اور نہ ہی اپوزیشن ممبران کو اپنا موقف واضح کرنے کا موقع دیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی ر ہنما و رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے تین روزہ سیمینار میں اس میگا پراجیکٹ میں گلگت بلتستان کی حصہ داری کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس بڑے فورم میں کسی نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے بارے میں بات کی۔گلگت بلتستان کے عوام سی پیک کے فوائد سے زیادہ اپنی شناخت چاہتے ہیں ۔ستر سالوں سے اس خطے کے عوام کی شناخت ہی مٹادی گئی ہے ،وفاقی وزراء کے متضاد بیانات سے گلگت بلتستان کے عوام کو بہت مایوسی ہوئی ہے،جس محبت سے اس خطے کے عوام نے بائی چوائس پاکستان کا انتخاب کیا تھا ستر سالوں سے اس محبت اور خلوص پر پانی پھیردیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مدعو سامعین کو صرف سوال کرنے کی اجازت تھی مگر جب سوالات پوچھے گئے تو تسلی بخش جوابات نہیں دیئے گئے۔سوال گندم کا اور جواب چنے کے مصداق وفاقی وزراء اپنی تقریر سنانے کے بعد کسی سوال کا جواب دئیے بغیر چل دیے۔گلگت بلتستان کے عوام کے دل موہ لینے کیلئے کچھ مقرروں نے یہاں کے عوام کی خوب تعریفیں کیں حالانکہ اس خطے کے عوام کسی کے تعریف کے محتاج نہیں،یہاں کے عوام اپنے حقوق مانگتے ہیں تو بدہے میں تعریفیں سننے کو ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کانفرنس میں پی ایس ڈی پی میں جو منصوبے رکھے گئے ہیں انہی کا ہی ذکر ہوتا رہا جبکہ ان منصوبوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سی پیک میں حصہ داری مانگتے ہیں منصوبے نہیں،ہمیں سی پیک میں حصہ دار بنائیں منصوبے ہم خود بنائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات جائز اور برحق ہیں اور عوامی رہنمائوں پر بغاوت اور غداری کے مقدمات درج کرنا انتہائی زیادتی ہے اور حکومت ایسے اقدامات سے گلگت بلتستان کے عوام میں محبت کی بجائے نفرت کا بیج بو رہی ہے ۔حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار رہنمائوں کو فوری طور پر رہا کردے یہی ان کے حق میں بہتر ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ایک احتجاج ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی. سیکرٹری جنرل راولپنڈی سیدہ قندیل زہرا کی زیر قیادت کثیر تعداد خواتین نے احتجاج میں شرکت کی. احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قندیل زہرا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جانا قانون و انصاف کی بجائے اختیارات کی حکمرانی پر دلالت کرتا ہے.انصاف کے حصول تک ہم اسی پرعزم انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی جنگ میں باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھرانے سے ملتا ہے. مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح اور منشور کا حصہ ہے. مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہر آواز پر ہم لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں موجود رہیں گی. احتجاج میں سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدہ راضیہ, رابطہ سیکرٹری ثمینہ نقوی, سکاوٹس انچارج نساء رضوی, ردا کلثوم, راحیما فاطمہ اور محدثہ فاطمہ کے علاوہ دیگر خواتین نے بھی شرکت کی.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree