The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ایک احتجاج ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی. سیکرٹری جنرل راولپنڈی سیدہ قندیل زہرا کی زیر قیادت کثیر تعداد خواتین نے احتجاج میں شرکت کی. احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قندیل زہرا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جانا قانون و انصاف کی بجائے اختیارات کی حکمرانی پر دلالت کرتا ہے.انصاف کے حصول تک ہم اسی پرعزم انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی جنگ میں باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھرانے سے ملتا ہے. مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح اور منشور کا حصہ ہے. مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہر آواز پر ہم لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں موجود رہیں گی. احتجاج میں سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدہ راضیہ, رابطہ سیکرٹری ثمینہ نقوی, سکاوٹس انچارج نساء رضوی, ردا کلثوم, راحیما فاطمہ اور محدثہ فاطمہ کے علاوہ دیگر خواتین نے بھی شرکت کی.
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی خواہران کی جانب سے،کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفری اور ضلع وسطی کی انچارج خواہر زرین کی سربراہی میں، ایک وفد کی صورت، شھید امجد صابری کے گھر تشریف لے جاکر ہدیہ تعزیت پیش کیا گیا۔وفد میں ضلع وسطی کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواہر نایاب، شعبہ تعلیم و تربیت کی زمہ دار خواہر ندیم زہرہ, شعبہ فلاح و بہبود کی خواہر یاسمین،شعبہ توسیع و تنظیم کی خواہر حنا شامل تھیں۔خانوادہِ شھید کی جانب سے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی خواہران کا پُر احترام استقبال کیا گیا اور شھید امجد صابری کے گھر انکی والدہ محترمہ، زوجہ، بچوں، بہن اور خانوادہ کی دیگر خواتین سے ملاقات ہوئی۔ خانوادہِ شھید اور انتہائی غم زدہ والدہ زوجہ اور بہن سے خواہر ہما جعفری اور خواہر زرین اور خواہر ندیم زہرہ نے گفتگو کی اور ملتِ تشیع کی واحد نمائندہ جماعت کےُبطورملت کی تمام خواتین مائیں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے ملتِ پاکستان کے اس عظیم ترین غم اور ناقابلِ تلافی نقصان پر انتہائی دلی دکھ کیساتھ تعزیت پیش کی اور شدید دکھ و غم کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران شھید کی زندگانی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئ اور انکے عظیم خیالات و افکار پر تفصیلی تذکرہ کیا۔بلا شبہ شھید امجد صابری ملک و ملت کے لئے بہترین سرمایہ تھے جنھوں نے ہمیشہ اپنے کلام سے ملت کو آپسی محبت و رواداری کا سبق دیا۔شھید نے ہمیشہ اپنے اندازِ کلام سے اُمتِ مسلمہ کو عشقِ سرکار(ص) و آہلبیت(ع) کا طریقہ انداز سیکھایا۔اور یقیناً یہ قبولیت کا ہی انداز تھا کہ جناب امجد صابری کو اس عظیم رُتبہ شھادت سے خدا نے نوازا۔اور خانوادہ شھید کو اس عظیم آزمائش اور قربانی کے لیے منتخب کیا۔
والدہِ شھید نے انتہائی فخر سے بتایا کہ کسطرح شھید محمد(ص)و آلِ محمد(ص) کے عاشق تھے اور ہمیشہ اپنے کلام میں انکی مدح اور فضائل بیان کرکے اجرِرسالت(ص) کا حق ادا کرتے۔اور یہی عشق و الفت و محبت امجد صابری کی وجہِ شھادت بنا۔بے شک اسکی کمی ہمیشہ سوگوار کرے گی مگر مجھے فخر ہےکہ میرا بیٹا محمد(ص) و آلِ محمد(ص) کے عشق اور زکر پہ قربان ہوا۔شھید کی بہن اور زوجہ نے شھید کی اہلبیت(ع) سے عقیدت اور انکے اظہارِ عقیدت کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔خانوداہ شھید سے گفتگو کے دوران بار بار شدت سے اندازہ ہو رہا تھا کہ خانوادہِ شھید محمد(ص) و آلِ محمد(ص) سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔دورانِ گفتگو آنکھوں سے مسلسل اشک جاری رہے۔اس دوران ملتِ تشیع کے تمام شھداء کا بھی تزکرہ ہوا۔ شھید کی والدہ نے ملتِ تشیع پاکستان کو شھادت جیسے عظیم مرتبے اٹھانے والی قوم کہ کر مخاطب کیا اور اس بات کا زکر کیا کہ ملتِ تشعیو پاکستان بھی وہ قوم ہے جو مسلسل شھادتوں کے سفر سے گزر رہی ہے۔ہمارا دکھ اور مقصد و منزل بھی ایک ہی ہے۔اور وہ ہے اتحادِ بین المسلمین اور اس مقصد کی خاطر ہم ملتِ تشیع پاکستان کے ساتھ ہمیشہ میدان میں موجود رہیں گی۔آخر میں تمام شھداء ملت اور بلخصوص شھید امجد صابری کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ خانوادہ شھید کی جانب سے اور بلخصوص والدہِ شھید کی جانب سے ملتِ تشیع کی نمائندگی کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا بےحد شکریہ ادا کیا گیا۔ اور انکی آمد کو بےحد سراہا۔ اور خانوادہِ شھید کی جانب سے تمام خواہران کو قرآنِ پاک بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان) ایم ڈبلیوایم کی جانب سےعوام کیلئے مذیدتحفےٹنڈومحمد خان اور جھنگ میں دو نئے میڈیکل سینٹرزکا افتتاح کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشتراک سےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر سرپرستی ٹنڈومحمد خان سٹی اوراحمدآباد اٹھارہ ہزاری خوشاب روڈجھنگ پر نئی میڈیکل ڈسپینسریز کا آغا زکردیا گیا،گذشتہ دنوں ٹنڈومحمد خان میں اما م علی رضا ؑکلینک کا باقائدہ افتتاح بدست معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنما میر کاظم رضا تالپرکیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی اور عالم کربلائی سمیت خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے رہنما علی نیئرزیدی اور صابر کربلائی ، ڈاکٹر نثار احمد شیدی، علاقائی معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، افتتاح کے بعد ایک روزہ فری کیمپ کا آغاز کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے تقریباً350مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت دوائیاں فراہم کی گئیں، ایم ڈبلیوایم رہنما یعقوب حسینی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام علی رضا ؑکلینک میں روزانہ صبح 8تادوپہر2 بجے تک درجنوں مریضوں کوماہر لیڈی اور جینٹس ڈاکٹرزکی زیر نگرانی علاج معالجے اور دوائیوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، اوپی ڈی کی فیس جن میں اوپی ڈی کی فیس 30روپے مختص کی گئی،جبکہ ادویات نیبولائزراور شوگر ٹیسٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ، امام رضا ؑکلینک میں ماہر لیڈی ڈاکٹر کی زیر نگرانی گائنی کی بھی خصوصی سہولت میسر ہے ،یعقوب حسینی نے مزید کہا کہ مریضوں کے بے حد اسرار پر انشاءاللہ 28اگست کو امام علی رضا ؑ کلینک میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جار ہا ہے، جس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کریں گے، ادویات اور چشمے فراہم کریں گے جبکہ مخصوص مریضوں کے آپریشن بھی کیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امام علی رضا ؑ کلینک کے قیام کو علاقہ مکینوں نے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وحدت نیوز(جھنگ) احمدآباد اٹھارہ ہزاری خوشاب روڈجھنگ میں مجلس وحدت مسلمین اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشتراک عمل سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر سرپرستی علی میڈیکل سینٹر کا دعائیہ تقریب کے بعد باقائدہ افتتاح کردیا گیا ہے،ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کےمسئول مسرت عباس کاظمی نے وحدت نیوز کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں علی ؑمیڈیکل سینٹر میں مریضوں کو او پی ڈی اور گائنی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ ادوائیاں ادارے کی جانب سے مفت فراہم کی جارہی ہیں ، جلد ہی شوگر ٹیسٹ اور نیبولائزرکی سہولیات کا بھی آغاز کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری میں طبی سہولیات کا شدیدفقدان تھا ، شہریوں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ڈبلیوایم نےیہاں میڈیکل سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا جسے عوام کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا ہے اور علاقہ مکینوں نے اس شاندار تحفے پر ایم ڈبلیوایم کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شعبہ خواتین کی شوری کا اہم اجلاس مسجد خاتم النبیاء ع میں مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرا نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں 16یونٹ کی ذمہ داران سمیت اراکین ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی ،اجلاس کا باقائدہ آغاز مقامی دینی مدرسے کی طالبات نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکٹریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکائے اجلاس سے خصوصی خطاب کیا ،اجلاس کے اختتام پر اراکین شوری نے کثرت رائے سے خانم رقیہ بی بی کو آئندہ سال کیلئے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کا سیکریٹری جنرل اور خانم کنیز فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خانم زہرا نقوی نے کہا کہ خواہران معاشرے میں الہی اقدارکے رواج کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ فعالیت کریں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی شعبہ خواتین کا اہم اجلاس ڈویژنل آفس میں منعقدہوا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس کا باقائدہ آغاز خواہر عتیق فاطمہ نے حدیث سے کیا،اجلاس میں اراکین نے کثرت رائے سے خانم زرین کو ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کی سیکریٹری جنرل منتخب کیا، بعد ازاں انہوں نے خواہر نایاب زہرا کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، خانم عتیق فاطمہ کوسیکریٹری مالیات ونشرواشاعت ،خواہر بنین فاطمہ کو سیکریٹری روابط اور میڈیا سیل ،خواہر معصومہ اور خواہر یاسمین کو سیکریٹری فلاح وبہبود، خانم ندیم زہرا کو سیکریٹری تربیت اور خانم حنا فاضل کو سیکریٹری تنظیم سازی نامزد کردیا۔ مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نے نومنتخب اراکین کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
وحدت نیوز(تلہ گنگ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور تربیت خانم نرگس سجاد جعفری نے تلہ گنگ سٹی کا دورہ کیا حدیث کساء کی محفل میں شرکت کی اور شعبہ خواتین کی کابینہ کے تاسیسی اجلاس میں شرکت کی اور نو منتخب اراکین کابینہ سے حلف لیا ،خانم تنویر زہراء سیکرٹری جنرل, خانم غلام زہراء ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خواہر ساقیہ بتول مسئول گرلز گائیڈ منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری مولانا محمد یونس حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 70ویں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں پروقار تقریبات کے انعقاد پر یوتھ کے دوستوں کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں. جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں دوستوں کی حب الوطنی اور ریلیوں کی شکل میں اس کا اظہار نہایت دیدنی تھا. مادر وطن کے باوفا فرزند اسی طرح آئندہ بھی ہر ایشو اور ایونٹ میں استقامت کے ساتھ میدان میں حاضر رہ کر دینی قومی اور ملی غیرت کا ثبوت دیں گے. جن دوستوں ملک بھر میں ریلیوں کے انعقاد اور انہیں پرشکوہ بنانے کے لئے جس طرح کی بھی کوشش کی ہے ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں. خاص طور پر وحدت یوتھ لاھور اسی وحدت یوتھ سندھ اور کوئیٹہ کا بے حد ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے مختصر سے وقت میں معیاری جشن آزادی کے پروگرامات منعقد کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا. میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے جوانوں کو اسی طرح ملک و ملت کی خدمت کرنے اور اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے اور ہر میدان میں ثابت قدم رہتے ہوئے ناصر ملت کی آواز بننے اور ان کے پیغام کو ملک کےہر فرد تک پہنچانے کی توفیق عنایت فرمائے. ہمیشہ خوش رہیں اور شاد و آباد. انشاء اللہ مولا امام زمان عج ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا ،صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری کی قیادت میں آزادی ٹرک روانہ ہوا جو شادمان،فیروزپور روڈ،برکت مارکیٹ،کلمہ چوک،لبرٹی،حسین چوک،کیولری گراونڈ،والٹن روڈ ڈی ایچ اے سے ہوتا ہوا واپس شادمان صوبائی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا،راستے میں زندہ دلان لاہور نے بھر پور استقبال کیا،عوام کی بڑی تعداد ٹرک کے ساتھ چلتے ملی نغموں ترانوں اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے نعروں سے لطف اندوز ہوتے رہے،لبرٹی چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری نے کہا کہ آج یوم آزادی کے دن کو بھر پور جوش اور جذبے سے منا کر پاکستان کے غیور عوام نے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے،یہ قوم فولاد سے بھی زیادہ مضبوط قوم ہیں،دہشتگردی کے ناسور کو انشااللہ ہم اسی جوش اور جذبے کے تحت اس ملک سے ختم کر کے دم لیں گے،اور ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں اب تمھارے ظلم بربریت کے دن گنے جاچکے کشمیر کے عوام انشااللہ آزاد فضا میں جلد سانس لے گی،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت وطن عزیز کے ہزاروں شہداء پر ہمارا سلام کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ارض پاک کی آبیاری کی،ہم ان شہداء کے قاتلوں ،ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کا پیچھا جاری رکھیں گے ،انشااللہ ملک دشمن قوتیں ناکام ہونگے ،ہمیں اقبال اور قائد کے پاکستان کے لئے جس طرح کی قربانی دینی پرے ہم تیار ہیں۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل سیدہ قندیل زہرہ نے کہا ہے کہ 7 اگست کو تحفظ پاکستان کانفرنس اسلام آباد میں راولپنڈی سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی جدوجہد ملت تشیع کے حقوق اور وطن عزیز کے استحکام کے لئے ہے۔ انہوں نے پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد اہل تشیع کے لئے آواز بلند کر رکھی ہے۔ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خواتین ان کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم زینبی کردار کی پیروکار ہیں۔ حق کے لئے اٹھنے والے ہمارے یہ قدم کبھی نہیں رکیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے آئینی مطالبات کی منظوری میں پس و پیش حکمرانوں کے تعصب اور بدنیتی کو آشکار کر رہا ہے۔ حکومتی ہٹ دھرمی اور بےحسی کے باوجود ہم نے اپنے عمل اور کردار یہ ثابت کیا ہے کہ ملت تشیع پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے آئین و قانون کو ہی مقدم سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کے لئے ہماری رابطہ مہم اور تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔