مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ٹنڈومحمد خان میں امام علی رضا ؑکلینک کا شاندار افتتاح

24 اگست 2016

وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان) ایم ڈبلیوایم کی جانب سےعوام کیلئے  مذیدتحفےٹنڈومحمد خان اور جھنگ میں دو نئے میڈیکل سینٹرزکا افتتاح کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشتراک سےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر سرپرستی  ٹنڈومحمد خان سٹی اوراحمدآباد اٹھارہ ہزاری خوشاب روڈجھنگ پر نئی میڈیکل ڈسپینسریز کا آغا زکردیا گیا،گذشتہ دنوں ٹنڈومحمد خان میں اما م علی رضا ؑکلینک کا باقائدہ افتتاح بدست معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنما میر کاظم رضا تالپرکیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی اور عالم کربلائی سمیت خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے رہنما علی نیئرزیدی اور صابر کربلائی ، ڈاکٹر نثار احمد شیدی، علاقائی معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، افتتاح کے بعد ایک روزہ فری کیمپ کا آغاز کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے تقریباً350مریضوں کا معائنہ کیا  اور انہیں مفت دوائیاں فراہم کی گئیں، ایم ڈبلیوایم رہنما یعقوب حسینی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام علی رضا ؑکلینک میں روزانہ صبح 8تادوپہر2 بجے تک  درجنوں مریضوں کوماہر لیڈی اور جینٹس ڈاکٹرزکی زیر نگرانی  علاج معالجے اور دوائیوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، اوپی ڈی کی فیس جن میں اوپی ڈی کی فیس 30روپے مختص کی گئی،جبکہ ادویات   نیبولائزراور شوگر ٹیسٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ، امام رضا ؑکلینک میں ماہر لیڈی ڈاکٹر کی زیر نگرانی  گائنی کی بھی خصوصی سہولت میسر ہے ،یعقوب حسینی نے مزید کہا کہ مریضوں کے بے حد اسرار پر انشاءاللہ 28اگست کو امام علی رضا ؑ کلینک میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جار ہا ہے، جس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کریں گے، ادویات  اور چشمے فراہم کریں گے جبکہ مخصوص مریضوں کے آپریشن بھی کیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امام علی رضا ؑ کلینک کے قیام کو علاقہ مکینوں نے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree