وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے صوبہ سندھ کی سطح پر دو روزہ تنظیمی، تعلیمی، تربیتی، سوشل میڈیا اور گرلز گائیڈ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کراچی نیو رضویہ سوسائٹی میں کیا گیا، جسمیں کراچی سے ضلع وسطی، ضلع ملیر، ضلع شرقی، جبکہ صوبہ سندھ سے حیدرآباد، جیکب آباد، ہالا، سکھر کے مختلف اضلاع سے مسؤلین خواہران نے اپنی کابینہ اور یونٹز کی خواہران کے ساتھ شرکت کی،اس دو روزہ ورکشاپ میں ملک و ملت میں خواتین کے کردار اور انکی اہمیت اور فعالیت جیسے اہم امور کے پیش نظر مختلف اور انتہائی اہم موضوعات پر لیکچرز اور ڈیسکشنز کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کیا گیا تھاجن سے مرکزی اور صوبائی مسؤلین نے خطاب کیا۔
اسکے علاوہ مختلف تنظیمی اور تربیتی حوالے سے تفصیلی گروپ ڈیسکشنز کا سلسلہ بھی رات میں جاری رہا۔اگلے دن نمازِ فجر کی ادائیگی اور دعاؤں کے بعد دوبارہ لیکچرز کے سلسلہ کا آغاز ہوا جو نمازِ ظہرین کی ادائیگی تک جاری رہا۔اس ورکشاپ کا مقصد خواہران کی تنظیمی تعلیم و تربیت اور فعالیت کو مزید بہتر بناناتھا۔اس دو روزہ ورکشاپ میں ملک و ملت میں خواتین کے کردار اور انکی اہمیت اور فعا لیت جیسے اہم موضوعات پر لیکچرز رکھے گئے۔تلاوتِ قرآن پاک سے ورکشاپ کا باقائدہ آغاز ہو جسکے بعد نعتِ رسول مقبول (ص) پیش کی گئ۔ پہلا لیکچرر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر ناصر شیرازی نے(پاکستان کی عالمی جغرافیائی اہمیت اور اس قطعہ میں ملت تشیع کی اہمیت) کے عنوان پر مفصل لیکچرر دیا جسکے بعد علامہ باقر زیدی مرکزی سیکرٹری خیرالعمل فانڈویشن نے فلسفہ ولایت فقیہ اور عالمی سطح پر اسکے اثرات کے موضوع پر نہاتی اہم نکات بیان کیے اور خواہران کے سوالات کے جوابات دیئے جسکے بعد نماز باجماعت ادا کی گئ اور خواہران کے لیے چائے اور کھانے کا وقفہ دیا گیا کھانے کے بعد خانم فرح ناز نے اسلامی تحریکوں میں خواتین کے کردارکےعنوان پر لیکچرر دیا۔جسکے بعد سوشل میڈیا اوراسکی اہمیت کے عنوان پر برادر مدثر نے کیچرر دیا اور نہایت اہم معلومات فراہم کی۔برادر کے بعد خواہر عظمی تقوی نے( تنطیمی و اجتماعی فعالیت کیوں اور کیسے) کے عنوان پر لیکچرر دیا۔
جسکے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری خانم زہرانقوی کے ساتھ صوبہ سندھ کی خواہران کے ساتھ میٹنگ ہوئی جسمیں ساتھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اگلی روز 15جنوری کو نماز فجر کے بعد دعائے عہد خواہر نورین نے پڑھی جسکے بعد خواہران کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔15جنوری کو ورکشاپ کے دوسرے سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے اور پھر خواہر زرین نے ہدیہ نعت پیش کرکے باقائدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلا لیکچرر خانم رقیہ ڈومکی صاحبہ نے (تزکیہ نفس)کے عنوان پر دیا جس کے بعد اگلا لیکچرر خواہر سیمی نے گرلزگائیڈ کی بنیادی ٹرینگ کے حوالے سے چند اہم نکات بیان کیے جس کے بعد خواہر بنین نے رپورٹ کیسے بنائی جاتی ہے اور کن نکات کا خیال کیا جاتا ہے اس حوالے سے خواہران کو نہایت اہم نکات بیان کیے جسکے بعد نماز ظہر باجماعت ادا کی گئ بعد نماز مجلس وحدت مسلمین شعبۂ خواتین کی جانب سے (حریم ولایت) میگرین کے نام سے شایع ہونے والے رسالہ کا تعارف اور (پرنٹ میڈیا اور اسکی مطالعہ کے انسانی زندگی پر اثرات) کے حوالے سے خواہر سیدہ ثنا جمیل عابدی نے لیکچرر دیا ۔ آخری لیکچرر مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے(اسلامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار) کے حوالے سے نہایت اہم معلومات فراہم کی۔آخر میں خانم زہراء نقوی(مرکزی سیکرٹری جنرل شعبۂ خواتین پاکستان ) نے تنظیمی اغراض ومقاصد بیان کیے اور تمام خواہران کا شکریہ ادا کیا۔ورکشاپ کا باقاعدہ اختتام ملک و ملت کے لئے دعا اور دعائے سلامتی امام زماں(ع) کیساتھ ہوا۔
اسکے علاوہ امام بارگاہ معصومہ قم نیو رضویہ سوسائٹی میں 14جنوری بعد از نماز مغربین خصوصیت کے ساتھ "شب بیادِ شھداء" کا اہتمام کیا گیا اور شھداء کے حوالے سے نہایت خوبصورت منظر کشی کی گئ۔جس کو تمام حاضرین محفل نے نہایت پسند کیا۔صوبہ سندھ اور پاکستان کے دیگر علاقوں کے خانوادۂ شھداء کو بطور مہمانِ خصوصی دعوت دی گئ تھی۔ اور انکی خدمت میں اس عظیم قربانی پر تعزیت پیش کی گئ۔شھداء کی مقدس زندگانی کے حوالے سے اور بلخصوص انکی شھادت طلبی کے حوالے سے خانوادۂ شھداء سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شدید سردی اور بارش کے باوجود خانواده شہداء اور مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل نے آخر میں شکریہ ادا کیا جسکے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے خونواده شہداء کی خدمتِ اقدس میں ہدیہ تحفہ پیش کئے گئے۔