The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل فائونڈیشن پاکستان (شعبہ ویلفیئر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین مسرت کاظمی نے کہا کہ خیرالعمل فائونڈیشن گذشتہ پانچ برس سے پاکستان کے ستم رسیدہ اور مفلوق الحال عوام کی بلاتفریق خدمت میں دن رات کوشاں ہے،کراچی تا خیبراور کوئٹہ کا گلگت ادارے کے سینکڑوں انسانی فلاح کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زیر تکمیل ہیں، عوام قربانی کے جانوروں کی کھالیں خیر العمل فائونڈیشن کو دیکراس کارخیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں، ہیڈ آفس سے جاری اپنے بیان میں مسرت کاظمی نے کہا کہ عوام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے پورا سال پیسہ جمع کرکے جانور خرید کرلاتی ہے، قرب خدا کے حصول کیلئے اسے کچھ عرصہ پال کر راہ خدا میں قربان کرتی ہے اور اس قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کرتی ہے، لیکن اس پورے عمل میں ایک ایسا کام غیر دانستہ طور پر انجام دے جاتی جو قربانی جیسی عظیم عبادت کو مشکوک بنادیتا ہےاور وہ ہے قربانی کے جانور کی کھال کسی غیر اخلاقی، اسلامی اور شرعی ادارے کے سپرد کرنا، لہذٰا قربانی کرنے والے مسلمان بھائی پر فرض ہے کہ وہ چرم قربانی دیتے وقت تسلی کرے کے میری عبادت کہیں ضائع تو نہیں ہو رہی میں جس ادارے کو چرم قربانی سپرد کررہا ہوں وہ اس کا استعمال درست مصرف میں کرکے گا یا نہیں ، انہوں نے کہا کہ خیر العمل فائونڈشن نے گذشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں مساجد، مدارس، امام بارگاہ، ہیلتھ سینٹرز،وکیشنل ٹرینگ سینٹرز،واٹرسپلائی پروجیکٹس، فلٹریشن پلانٹس،اسکولز، ہائوسنگ پروجیکٹس کا جال بچھادیا ہے یہ تمام امور آپ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے ہیں ، ان امور کی مذید بہتر انداز میں انجام دہی اور پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے ادارہ آپ مخیر حضرات سے چرم قربانی کے حصول کا خواہش مند ہے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق سیکریٹری فلاح وبہود ایم ڈبلیوایم پنجاب مسرت کاظمی کو ایک ماہ کیلئے ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کا قائم مقام چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے، اس فیصلے کی توثیق مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کردی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ مسرت کاظمی ایک ماہ کیلئے خیر العمل فائونڈیشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،اس عرصے میں وہ ادارے کی مضبوطی اور شعبہ جاتی امور کو منظم کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے، جب کے اس عرصے میں خیر العمل فائونڈیشن پاکستان کے مستقل چیئرمین کے چنائوکا مرحلہ بھی طے کیا جائے گا۔
وحدت نیوز (سجاول) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشترک سےضلع سجاول کے ولیج بیگ پالاری، مرید ملاح، کارو ملاح کے چالیس سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو ، مولانازاہد علی زاہدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سےیومِ دفاعِ وطن کی مناسبت سے، ''شہداء ملت'' کی قبور کی زیارت کے لیےوادیِ حسین (ع) قبرستان جانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا، جسمیں ڈویژنل ممبران اور یونٹ ممبران کے علاوہ بھی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد ایک قافلہ کی صورت میں روانہ ہوئے.جہاں پہنچ کر سب سے پہلے بعد از دورد وسلام کے ایک لیکچر خواہر سیما نے ''شھداء'' کے حوالے سے دیا،جسمیں انھوں نےکہاکہ کس طرح ہر مشکل وقت اور امتحان کی گھڑی پہ ''شھداء ملتِ جعفریہ'' نے مادرِ وطن ملکِ خداداد پاکستان کے لئے قدم قدم پہ قربانیاں دیں.جسکے بعد زیارت امامِ مظلوم، امام حسین(ع) کی تلاوت کی گئ.اسکے بعد خصوصیت کے ساتھ ''شھداء ملتِ جعفریہ'' اور دیگر مرحومین کے بلندیِ درجات کے لئے ''فاتحہ خوانی'' کی گئی اور انکے قبور کی زیارت کی گئی۔
وحدت نیوز(گلگت) پاکستان کا دفاع عزیز تر ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔دفاع پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پاک جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کی عزت و ناموس پر کوئی آنچ آنے نہیں دیا۔آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اور ہماری مسلح افواج پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے روندنے کی اہلیت رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار رکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک غیرت مندوں کا ہے اور ہمارے غیرت مند جوان دملک کے اندر اور سرحدوں پر دہشت گردوں کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار ہے۔یوم دفاع کے موقع پر ہم تمام اہل وطن کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ استحکام پاکستان اور دفاع پاکستان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور دہشت گردوں اور سرحد پار سے دراندازی کرنے والے لومڑیوں کو بھرپور جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کے خانوادوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کے پاک لہو نے اس سرزمین کی آبیاری کرکے ملک و قوم کا مستقبل روشن و تابناک اور اس ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ میڈکس انٹرنیشنل (آئی ایم آئی )کے اشتراک سے ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی فری ویکسینیشن مہم کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل کرلیا گیاہے، ضلعی سیکریٹری فلاح وبہبود سید اسد علی زیدی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ جعفرطیار سوسائٹی ، کھرکھراپار اور بن قاسم ٹاون میں 1000سے زائد افراد کو بلاتفریق رنگ ونسل ، مسلک وزبان ومکان ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی فری ویکسینیشن لگائی گئی،واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس سے بچائو کی ویکسینیشن تین مراحل میں لگائی جاتی ہے اس حوالے سے پہلی ڈوزماہ مارچ دوسری ماہ مئی اور تیسری اورآخری ماہ اگست کے اختتام پر لگائی گئی ہے۔
وحدت نیوز (حیدرآباد/جامشورو/قاضی احمد/سجاول/نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ فلاح بہبودخیرالعمل فاونڈیشن سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی وامداد کے لیئےدن رات کوشاں ہے، اس سلسلے میں خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے سندھ کے مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری روابط شفقت لانگا نے قاضی احمد اور دولت پورکے سیلاب متاثرہ 100خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ،جبکہ نوابشاہ کے 50سیلاب متاثرین کو بھی راشن تقسیم کیا گیا، ایم ڈبلیوایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ ندیم جعفری نے حیدر آباد تعلقہ لطیف آباد نمبر 10نئیچانٹی گوٹھ میں خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے تعاون سے 100سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، جس میں 200گیلن پینے کا صاف پانی بھی شامل تھا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، شکیل حیدر، وقارزیدی،عابد جعفری اور غلام علی ابڑوبھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تعاون سے خیر العمل فائونڈیشن سندھ نے کوٹری کے تعلقہ خانپورکے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کیا، جبکے ضلع جامشورو کی تحصیل بیگوخان میرجت میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ندیم جعفری نے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی تقسیم کیا، کیٹی بندر کے مقام پر ایم ڈبلیوایم ضلع سجاول کی جانب سے ضلعی رہنما مختار دایو نے سیلاب سے متاثرہ 100خاندانوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیئے،ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری فلاح وبہبود عالم کربلائی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور امدادایم ڈبلیوایم فرض اولین ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ متاثرین کو اس مشکل وقت میں سہارا فراہم کیا جا سکے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن اور قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے زیر انتظام شروع ہونے والے 20بستروں پر مشتمل دارالشفاء حضرت عباس (ع) اسپتال کے غیر رسمی افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے مسئولین، مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران، مہمانان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ درالشفاء حضرت عباس (ع) کا غیر رسمی افتتاح سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر علمائے کرام نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ درالشفاء حضرت عباس (ع) کو چلانے کا مقصد اسکردو شہر میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال پر موجود بوجھ کو کم کرنا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت، انتظامیہ اور دیگر مقتدر اداروں سے معاونت لی جائے گی اور معیاری صحت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صحت کا یہ ادارہ ہر طرح کی تعصبات سے بالاتر ہو کر خدمت انسانی کی بنیاد پر چلایا جائے گا اور یہاں کے عوام کے تعاون سے بہترین اداروں میں شمار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد ایک باقاعدہ اور بڑی سطح پر افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی ہوگا۔ اس موقع پر قتل گاہ کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سید الیاس رضوی نے کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت کی خاطر قائم ہوگا اور مجلس وحدت اسے فلاحی ادارہ کے طور پر رن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قتل گاہ کمیٹی نے بہت سوچ و بچار کے بعد اس ادارہ کو ایم ڈبلیو ایم کی نگرانی میں دے دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ کمیٹی کے توقعات سے بڑھ کر کام کرے گی اور کمیٹی پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات اسکی کارکردگی دے گی۔ تقریب میں پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مرزا یوسف حسین نے بھی اسے قتل گاہ کمیٹی اور مجلس وحدت کی جانب سے قوم کی بہتری کے لئے اہم اقدام قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ یوسف کریمی نے دعائیہ کلمات کیساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود نے بلتستان میں موجود 381 مستحق یتیموں میں 20 لاکھ روپے سے زائد رقوم کے سکالرشپ کا اجراء کیا۔ مالی طور پر کمزور اور مستحق یتیموں میں رقوم کی تقسیم کا مقصد ان کی کفالت کرنا، تعلیمی اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاونڈیشن نے پورے ملک میں مستحق طالب علموں کی کفالت کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہر تین ماہ بعد مالی طور پر کمزرو مستحق طلبہ کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ابتک چھ قسطیں اسی مد میں ایتام کے لئے تقسیم کرچکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے شعبہ فلاح و بہبود کے مسئول نے وحدت نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن بلتستان میں تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے میدان میں سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں بلتستان کے حوالے سے جامع منصوبہ رکھتی ہے، جس پر بتدریج کام کیا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھ کر ٹیکسوں کا نفاذ غیر آئینی اقدام ہے وفاقی حکومت کو چاہئے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دیکر 68سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے ۔وفاقی حکومتوں کی بدنیتی پر مبنی اقدامات اور حیلے بہانوں سے حقوق نہ دینا مجرمانہ فعل ہے ۔صوبائی حکومت کا ٹیکنو کریٹ اور خواتین اراکین اسمبلی کو ترقیاتی بجٹ میں حصہ دار نہ بنانے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اقدام ہے ،علاقے کی نصف آبادی کو شراکت اقتدار سے دور رکھنا نواز لیگ کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام 68 سالوں سے وفاقی حکمرانوں سے آس لگائے بیٹھے ہیں جبکہ مختلف حیلے بہانوں سے حکومتیں گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بنانے اور آئینی حقوق دینے میں مخلص نظر نہیں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کا گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نشستیں مخصوص کرنے کا اخباری بیان ڈھونگ ہے جس کی عملی طور پر کوئی حقیقت نہیں۔حکومت علاقے کے عوام سے مخلص ہو تو مہینوں اور دنو ں کی بجائے گھنٹوں میں حقوق دینے پر قادر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمپاورمنٹ آرڈر اور بزنس رولز میں ٹیکنیکل انداز میں علاقے کے عوام کو محروم رکھا گیا ہے ،بزنس رولز میں موجود نقائص کو دور کرکے اعلیٰ ملازمتوں میں گلگت بلتستان کے عوام کو ترجیح نہ دی گئی تو مستقبل قریب میں عوام کا غم و غصہ بے قابو ہوسکتا ہے ،لہٰذا عوام کا اعتماد بحال کرنے اور احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت فوری طور علاقے کو آئینی حقوق دینے میں دیر نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کے بغیر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنا خلاف قانون و خلاف آئین اقدام ہے ،گلگت بلتستان کے عوام کو ٹیکسوں کے دائرے میں لانے سے پہلے آئینی حقوق دیئے جائیں بصور ت دیگر ٹیکسوں کا نفاذ عملا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ اور خواتین اراکین کو ترقیاتی بجٹ میں حصہ دار نہ بنانا علاقے کے عوام سے بد نیتی پر مبنی اقدام ہے جس کی اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور مزاحمت کرینگے۔