ملک بھرمیں جاری فلاحی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئےقربانی کے جانوروں کی کھالیں خیرالعمل فائونڈیشن کو دیں،مسرت کاظمی

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل فائونڈیشن پاکستان (شعبہ ویلفیئر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین مسرت کاظمی نے کہا کہ خیرالعمل فائونڈیشن گذشتہ پانچ برس سے پاکستان کے ستم رسیدہ اور مفلوق الحال عوام کی بلاتفریق خدمت میں دن رات کوشاں ہے،کراچی تا خیبراور کوئٹہ کا گلگت ادارے کے سینکڑوں انسانی فلاح کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زیر تکمیل ہیں، عوام قربانی کے جانوروں کی کھالیں خیر العمل فائونڈیشن کو دیکراس کارخیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں، ہیڈ آفس سے جاری اپنے بیان میں مسرت کاظمی نے کہا کہ عوام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے پورا سال پیسہ جمع کرکے جانور خرید کرلاتی ہے، قرب خدا کے حصول کیلئے اسے کچھ عرصہ پال کر راہ خدا میں قربان کرتی ہے اور اس قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کرتی ہے، لیکن اس پورے عمل میں ایک ایسا کام غیر دانستہ طور پر انجام دے جاتی جو قربانی جیسی عظیم عبادت کو مشکوک بنادیتا ہےاور وہ ہے قربانی کے جانور کی کھال کسی غیر اخلاقی، اسلامی اور شرعی ادارے کے سپرد کرنا، لہذٰا قربانی کرنے والے مسلمان بھائی پر فرض ہے کہ وہ چرم قربانی دیتے وقت تسلی کرے کے میری عبادت کہیں ضائع تو نہیں ہو رہی میں جس ادارے کو چرم قربانی سپرد کررہا ہوں وہ اس کا استعمال درست مصرف میں کرکے گا یا نہیں ، انہوں نے کہا کہ خیر العمل فائونڈشن نے گذشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں مساجد، مدارس، امام بارگاہ، ہیلتھ سینٹرز،وکیشنل ٹرینگ سینٹرز،واٹرسپلائی پروجیکٹس، فلٹریشن پلانٹس،اسکولز، ہائوسنگ پروجیکٹس کا جال بچھادیا ہے یہ تمام امور آپ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے ہیں ، ان امور کی مذید بہتر انداز میں انجام دہی اور پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے ادارہ آپ مخیر حضرات سے چرم قربانی کے حصول کا خواہش مند ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree