The Latest
وحدت نیوز (راولپنڈی) اربعین حسینی کے مرکزی جلوس میں وحدت اسکاؤٹس کی شاندار سکیورٹی خدمات،تمام چیکنگ پوائنٹس پر صرف وحدت اسکاؤٹس کے نوجوان ہی موجود رہے۔ جلوس میں ہر طرف سیکنڑوں وحدت اسکاؤٹس مومنین کے طرف سے زبردست پذیرائی اور نوجوانوں کا اسکاؤٹس میں شمولیت کیلئے ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس لیڈر ناصر حسین اور علامہ علی اکبر کاظمی سے رابطے۔ بانیان کی طرف سے اسکاؤٹس کو 9 ربیع الاول تک جاری عزاداری کے پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے رابطے۔
وحدت نیوز (سکردو) خیر العمل فائونڈیشن شعبہ فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شئیر انٹرنیشنل کے تعاون سے روندو بلتستان کے علاقے طورمک میں منصوبہ فراہمی آب کا افتتاح کر دیا گیا اس منصوبے سے طورمک کے سات گاوٗں جن میں میلدینگ، ٹوق، کشیپہ، ژھوپہ ، برےسکور، ننوپہ، اور پنو کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے، منصوبے کے آغاز سے علاقہ مکینوں نے مسرت کا اظہار اور ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا ہے، منصوبے کا افتتاح ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ احمد علی نوری نے اپنے دست مبارک سے کیا۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس ﻭﺣﺪﺕ ﻣﺴﻠﻤﯿﻦبلتستان ڈویژن ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮔﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮﮦ ﺧﺎﻧﺪﺍﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺪﺍﺩﯼ رقوم کی ﺗﻘﺴﯿﻢ کی گئی،ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ ﻣﺴﻠﻤﯿﻦ ﮐﮯ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﻋﻼﻣﮧ ﺍﺣﻤﺪ ﻋﻠﯽ ﻧﻮﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺁﻏﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﻠﯽ ﺷﺎﮦ نے زلزلہ ﻣﺘﺎﺛﺮﯾﻦ ﻣﯿﮟ ﺭﻗﻮﻡ ﺗﻘﺴﯿﻢ کے چیک تقسیم کیئے،زلزلہ متاثرین نے مشکل کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مالی تعاون پر دلی مسرت اور خوشی کا اظہار کیااور علامہ ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز (کربلا) وحدت اسکائوٹس کا پندرہ رکنی وفدزائرین امام حسین ؑکی خدمت کیلئے کربلا معلیٰ پہنچ گیا ہے،وفدکی سربراہی مرکزی سیکریٹری وحدت اسکائوٹس برادرتنصیر حیدرشہیدی کررہے ہیں،واضح رہے کہ اس برس پہلی مرتبہ وحدت اسکائوٹس کا گروپ مقامی اسکائوٹس رضا کاروں کے تعاون سےنجف تا کربلا پاپیادہ زائرین کو میڈیکل فرسٹ ایڈ، سبیل اور دیگر امورمیں خدمات فراہم کریں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) وحدت اسکاوٹ کے نوجوان اپنے سارے کام خدا اور آئمہ اطہا رؑ کے لئے سرانجام دیا کریں،اسکائوٹ رضا کار کی زندگی خدمت خلق کیلئے وقف ہوتی ہے،معاشرے میں موجود برائیوں کو ختم کرنا اور صحت مند سرگرمیوں کافروغ اسکاوٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکریٹری وحدت اسکاوٹ برادر تنصیر حیدرشہیدی نے چنیوٹ میں منعقدہ وحد ت اسکاوٹ پنجاب کی صو بائی اسکاوٹ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں پنجاب بھر کے وحدت اسکاوٹ کے ڈسڑکٹ اسکاوٹ لیڈرز نے شرکت کی ۔ جس کے اند ر آئندہ چھ ماہ کا پروگرامز پر ڈسکشن ہوئی ۔ اور نئے ڈسڑکٹ سکاوٹ لیڈرز اور کابینہ سے سکاوٹ وعدہ لیا گیا۔جن سکاوٹ لیڈرز کی کارکردگی نظر نہیں آرہی اس پر صوبائی اجلاس میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی گزارش کی گئی ہے۔ جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چہلم امام حسین ؑ پر وحدت اسکائوٹ پنجاب کی جانب سے اعزادران اما م حسین سید الشھدا کی خدمت میں اپنے آپ کو پیش پیش رکھے گی۔
اجلاس کے شروع میں وحدت اسکاوٹ کی جانب سے اما م زین العابدین ؑ کی شہادت کے موقع پر مجلس عزا بھی کروائی گئی جس میں رکن شوری عالی علامہ شبیر بخاری نے خطاب کیا۔ اجلاس میں خصوصی شرکت علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے کی اور سکاوٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں بعثت یونیورسٹی پاکستان کو ضلع کا درجہ دیا گیا اور اس کے ڈسڑکٹ سکاوٹ لیڈر برادر قدوس علی کو بنایا گیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت سکاوٹ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی وحدت اسکائوٹ کیمپ اپریل 2016 میں بعنوان ـــ قومی یکجہتی سکائوٹ کیمپ گھوڑا گلی، مری میں ہو گا،اس سال وحدت اسکاوٹ مزار قائد کراچی پر 25 دسمبر بھرپور طریقے سے منائے گی اور قائد اعظم کے عظیم شخصیت کے حوالے سے ان کو خراج تحسین اور سلامی پیش کرے گی۔نیشنل وحدت اسکاوٹ کمیٹی کا اجلا س دسمبر میں ہوگا۔جس تما م صوبائی سیکرٹری وحدت سکاوٹ اور سنٹرل کابینہ شرکت کرے گی۔امریکہ کے اندر ہونے والی ورلڈ مسلم اسکاوٹ جمبوری میں وحدت اسکاوت بھرپور شرکت کرے گی۔
بعدازاں وحدت سکائوٹ کی جنرل باڈی میٹنگ چنیوٹ پیس ویلیج میں ہوئی جس مرکزی کابینہ کے اندرردوبدل کیاگیا ہے، نئی کابینہ کے نام اور ذمہ داریاں
برادر مجاہد علی ، سنٹرل ڈپٹی سیکرٹیری وحدت اسکائوٹ ،برادر عمران سنٹرل کوارڈینٹر، برادر صادق علی سنٹرل ڈپٹی کوآرڈینیٹر،برادر سلامت علی سنٹرل کوآرڈنیٹرسندھ بلوچستان،برادر محبت حسین سنٹرل سیکرٹری پروگرا م منیجر،برادر اظہر علی سنٹرل سیکر ٹری سپورٹس و ایڈونچر،برادرعمران حسین سنٹرل سیکرٹری اکنامکس،برادر بلال حسین سنٹرل سیکرٹیری کلچرل ،برادر پاسدار مہدی سنٹر ل سیکریٹری ادارہ جات کے طور اب ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
وحدت نیوز (گلگت) حکومت تعصب کی عینک اتار کر نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد کو یقینی بنائے۔مغوی انجینئرز کے اغوا میں ملوث دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے والوں کے خلاف ایکشن نہ لینا حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے مترادف ہے۔قراقرم یونیورسٹی کا واقعہ سوچی سمجھی سازش ہے پس پردہ عوامل کو تلاش کیا جائے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ایک مرتبہ تعصب کی چھاپ لگ گئی تو یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔دہشت گرد علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے میں سرگرم عمل ہیں جبکہ حکومت ان دہشت گردوں ا ور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن سے گھبرارہی ہے۔یونیورسٹی واقعے میں پس پردو عوامل کو تلاش کرکے حقائق سامنے لائیں جائیں ۔ڈاکٹر شاہنواز کی ایف آئی آر مذہبی منافرت پھیلانے کی سوچی سمجھی سازش ہے ۔ناخوشگوار واقعے کے تانے بانے آئی ایس او سے جوڑنا ناانصافی ہے ۔آئی ایس او امن پسند امامیہ طلباء کی تنظیم ہے جس نے پورے ملک میں وحدت مسلمین کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں۔امامیہ طلباء کی گرفتاریوں میں پھرتیاں دکھانے والی پولیس دیامر میں مغوی انجینئرز اور مجینی محلہ میں فائرنگ کرنیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری سے کیوں چشم پوشی کررہی ہے۔ڈاکٹر شاہنواز کی طرف سے ایف آئی آر کی درخواست علاقے میں فرقہ واریت پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے حکومت ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں شامل تفتیش کرے تو اصل حقائق کا پتہ چل جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے متعصبانہ اقدامات سے فرقہ واریت کو فروغ حاصل ہوگا جس کا یہ علاقہ متحمل نہیں ہوسکتا۔
وحدت نیوز (سکھر) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کا بھر پور دورہ کیا.جسمیں آپ کے ساتھ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندہ کی صوبائی مسؤل خواہر شبانہ میرانی اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن بھی موجود تھا.مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے انتہائی خصوصی طور پہ سانحہ شکار پوراور سانحہ جیکب آبادکے عظیم شھداءکے خانؤادوں سے اہم ملاقات کی.اور ان کے صبر و حوصلے اور اس عظیم مرتبےپر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا.جسکے بعد خواہر زہرہ نقوی نے بلخصوص سانحہ شکار پوراور سانحہ جیکب آبادکے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے ''عظم و ہمت'' اور بلند استقامت پر ان کےلئے دعائے صحت کیساتھ ان کی خدمت میں خراجِ عقیدت پیش کیااور یقین دہانی کرائی کہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان ہر لمحہ آپ تمام مظلومین کی حامی اور آپ کیساتھ ، شانہ باشانہ موجود ہے اور ہمیشہ ہم مظلومین کے لئےآوازِ حق بلند کرتے رہیں گے۔
اسکے علاوہ ۲۲ محرم کو شکارپور اور جیکب آبادمیں زمینہ سازی کی مناسبت سے شھدائے شکار پور و شھدائےجیکب آبادکی بلندِی درجات کے لیئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مجلسِ عزا کا بھی اہتمام کیا گیا.جسمیں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۵ نومبر کو مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،جسکی صدارت خواہر زہرہ نقوی نے فرمائی. میٹنگ میں اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور باحیثیتِ باعمل خواتینِ ملتِ تشیع مختلف موضوعات زیرِ غور آئےجسکے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی نومنتخب جنرل سیکرٹری خواہر رابیعہ کا انتخاب عمل میں آیااسکےعلاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن میں ۳ نئے یونٹز کا قیام بھی عمل میں آیا۔
مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندھ کی صوبائی مسؤل خواہر شبانہ میرانی اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کے ساتھ پنو عاقل سیکٹرکا بھی تفصیلی دورہ کیا اور مختلف موقعوں پر خواتین سے ملاقات میں مجلسِ وحدت مسلمین کا مکمل تعارف پیش کیا.جسکے بعد خواتین نے انتہائی گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، مجلسِ وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز (گلگت) عوام غربت سے مقابلہ کرنے کیلئے کمر کس لیں ،نواز لیگ نے بادشاہانہ طرز حکومت کی ایک جھلک دکھادی ہے صوبائی اسمبلی آئندہ پانچ سال تک اسی طرح چلتی رہی تو اس قوم کا خدا ہی حافظ ہے۔غریب عوام اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اسمبلی ممبران کو اپنی تنخواہ کی فکر ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے جلال آباد میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد کئی اسمبلی سیشن منعقد ہوئے لیکن عوام کو ریلیف پہنچانے کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔کیا مہنگائی صرف اسمبلی اراکین کیلئے ہی مختص ہے کہ اپنی تنخواہ تین سو فیصد بڑھائی جبکہ ان کے ماتحت غریب ملازمین کیا من و سلویٰ پر گزارہ کرتے ہیں؟کاش اپنی تنخواہیں بڑھانے سے پہلے اراکین اسمبلی ان غریب عوام کے بارے میں سوچتے جنہوں نے ننگے پیر چل کر انہیں ووٹ دیکر اسمبلی تک پہنچایا ہے۔غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے تو دوسری طرف حاکم،امراء اور وزراء پر تعیش زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑک پرجھاڑو پھیرنے والوں نے حکومتی خزانے سے ہاتھ صاف کرنے کا پورا پروگرام بنالیا ہے اور اسمبلی اراکین کی تنخواہیں بڑھاکر سب کا منہ بند کردیا ہے تاکہ کوئی رکن اسمبلی حکومتی شاہانہ اخراجات اور کرپشن کے خلاف آواز نہ اٹھاسکے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم،صحت اور بنیادی انسانی سہولتوں کی فراہمی کے بلند بانگ دعوے کرنے والوں نے کیوں چپ سادھ رکھی ہے جبکہ ہسپتالوں میں غریب عوام کو دوائی تک نصیب نہیں۔
وحدت نیوز (سکھر) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی جانب سے ایامِ عزاِ سید الشھداءع کی مناسبت سے،خواتین کےلئے مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے خصوصی طور پہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان،شعبہ خواتین کی مرکزی کوارڈینیٹر خواہرزہرہ نقوی نے خطاب کیا،مجلسِ عزا کا اہتمام مرکزی امام بارگاہ غریب آباد میں کیا گیا تھا، جسمیں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مجلس کا باقائدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک قرآن سے ہوا، جسکےبعد بارگاہِ امامِ عالی مقام ع میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا.لبیک یا حسین ع کے بلند نعروں کے ساتھ خواہر زہرہ نقوی نے اپنے خطاب کا آغاز کیا،آپ نے اپنے خطاب میں خصوصیت کے ساتھ کربلا اور بعد از کربلا شھزادیِ زینب ع کا کردار اور ہماری زمہ داری کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ عصرِ حاضر کی کربلاہم سے اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ سیرتِ زینبی ع پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میدانِ عمل میں ہر وقت و ہر لمحہ حاضر رہیں.ہمیں کردارِ زینبی ع پر عمل کرتے ہوئے میدانِ عمل میں رہنا ہوگا.اور ہمارے سامنے اس کی زندہ مثال موجود ہے، انقلابِ اسلامی ایران کہ جہاں امام خمینیؒ نے کس طرح کربلا سے درس لے کر عظیم و شان انقلابِ اسلامی برپا کیا.اب ہمیں بھی میدانِ کارزار کے لیے گھروں سے نکلنا ہوگا.آخر کب تک ہم اپنے جوانوں کے لاشے اٹھایئں گے.آج وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو مظبوط بنائیں. اپنی ملت کی حفاظت کےلیئے ہم کسی کے محتاج نہ ہوں،اپنی حفاظت کا خود اہتمام کریں.اب وقت یہ نہیں کہ مظلومیت کے ساتھ جیا جائے.اور بے بسی سےمرتے رہیں. جبکہ ہمارے سامنے حزب اللّٰہ کی عظیم ترین مثال موجود ہے.آج کس طرح روضہ شھزادیِ زینب ع کی حفاظت کے لئے میدانِ عمل میں موجود ہے.یہی عظم ہے جو ہمیں بھی اپنانا ہوگا.اور پوری تیاری کے ساتھ میدانِ کارزار میں رہناہی کرب و بلا کا حقیقتاً ادراک ہے.
شریک خواتین نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی بہترین کارگردگی کااعتراف کیا اور سعی و کوششوں کو سراہا.اسکےعلاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، اورممبرشپ فارم لے کر بڑی تعداد میں، ملت کے لیے اپنی خدمات کےلئے اپنے ناموں کا اندارج کراتے ہوئے فورم جمع کروائے.