یوم دفاع پاکستان کے موقع پرایم ڈبلیوایم کراچی لیڈیز ونگ کی قبرستان وادی حسین میں حاضری

10 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سےیومِ دفاعِ وطن کی مناسبت سے، ''شہداء ملت'' کی قبور کی زیارت کے لیےوادیِ حسین (ع) قبرستان جانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا، جسمیں ڈویژنل ممبران اور یونٹ ممبران کے علاوہ بھی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد ایک قافلہ کی صورت میں روانہ ہوئے.جہاں پہنچ کر سب سے پہلے بعد از دورد وسلام کے ایک لیکچر خواہر سیما نے ''شھداء'' کے حوالے سے دیا،جسمیں انھوں نےکہاکہ کس طرح ہر مشکل وقت اور امتحان کی گھڑی پہ ''شھداء ملتِ جعفریہ'' نے مادرِ وطن  ملکِ خداداد پاکستان کے لئے قدم قدم پہ قربانیاں دیں.جسکے بعد زیارت امامِ مظلوم، امام حسین(ع) کی تلاوت کی گئ.اسکے بعد خصوصیت کے ساتھ ''شھداء ملتِ جعفریہ'' اور دیگر مرحومین کے بلندیِ درجات کے لئے ''فاتحہ خوانی'' کی گئی اور انکے قبور کی زیارت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree