The Latest

وحدت نیوز (حیدرآباد) ام ابیھا ع تعلیم بالغاں اسکول میں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سےمیلاد کی با برکت محفل کا انعقاد کیاگیا، خواتین اور بچیوں  نے اعمال غدیر انجام دیئے اور ھدیہ نعت، و منقبت پیش کیا ،مدرسہ کی طالبات کا سالانہ امتحان کا رزلٹ اناؤنس کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی ذمہ دار محترمہ غزالہ نے خوبصورت اندازمیں لیکچر دیتے ہوئے غدیر کی کے بارے میں بچیوں کو آگاہی فراہم کی اور سوالات بھی کیے اور پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی طالبات کو انعام تقسیم کیے اور محرم الحرام میں ھماری کیا بنیادی ذمہ داری ہےکے عنوان پر محترمہ سیمی نقوی نے خطاب کیااور اسکول کی تمام بچیوں میں کالے اسکارف کا چھوٹا سا ھدیہ پیش کیا اور محترمہ سیمی نقوی نے آنے والے مہمان گرامی محترمہ غزالہ جعفری اورمسز اسد علی اسدی کا شکریہ  ادا کیا ،دعائے امام زمانہ عج سے محفل کا اختتام ہوااور حاضرین کی خدمت میں نیاز تقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے اس برس عید الاضحی کے موقع پر مستحقین میں 20 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے وحدت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس برس بھی خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں ، سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی ،ملیر، لانڈھی، بن قاسم، سولجر بازار، محمود آباد، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے تقریباً500گھرانوں میں 20من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے پہلے روز ضلع ملیر کے مختلف علاقوں جعفرطیار، غازی ٹائون، فیوچر کالونی، چوکنڈی، جوگی موڑ کے 75 خاندانوں میں 4 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، اسی طرح ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، سولجر بازار، محمود آباد، سلطان آباداور دیگر علاقوں میں 6من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا،جبکہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع وسطی کی جانب سے عید الاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز سرجانی ٹائون ، نارتھ کراچی، لاسی گوٹھ ، بلدیہ ٹائون اور دیگر علاقوں کے 250مستحق گھرانوں, یتیموں اوربے سہارا افراد میں 15 بکروں اور مخیر حضرات کی جانب سے وافر مقدار میں عطیہ کیا گیا گائے کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) امام باقرعلیہ سلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی جانب سے خواہر شازیہ کے گھر دعا اور درس کا انعقاد کیا گیا تھا، حدیثِ کساء اور دعائے توسل کی تلاوت کی سعادت خواہراِرم نے حاصل کی،ننھی ذاکرہ ہوریہ فاطمہ نے منقبت پیش کی اس کے علاوہ ہدیہ منقبت اور سلام خواہر تسمیہ اور ان کی بہن نے بھی پیش کیا۔اس کے بعد پروفیسر انجم نقوی نے سیرتِ امام باقر علیہ سلام بیان کرتے ہوئے فضائل و مصائب کا ہدیہ پیش کیا۔دعائے امامِ زمانہ پر اختتام ہوا۔ بعد ازاں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی سیکٹری جنرل خواہر قندیل زہرا کاظمی نے تاج پوشی امام علیہ سلام کے سلسلے میں خواہران کو جشن کا اہتمام کرنے کی ہدایات جاری کیںاور محرم الحرام کی آمد اور تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی کیبنٹ میٹنگ رکھنے کو بھی کہا۔ آخر میں خواہر شازیہ نے بہت خلوص سے تمام خواہران کو کھانا کھلایا اور حاضرینِ مجلس کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) قومی انتخابات 2018کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا باظابطہ اجلاس منعقد ہواگیا جس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیاہے، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒکی دختر محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیاہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان حالیہ قومی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں، پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں محترمہ سیدہ زہرانقوی نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کل 66مخصوص نشستیں ہیں جس میں نے 33پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ہیں ۔

اس موقع پرمحترمہ سیدہ زہرانقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ میراہدف خواتین کے حقوق کے لئے ایوان میں آواز بلند کرنا ہے،پاکستان کو قائد واقبال کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قانون سازی میں اپنا کرادر اداکرنا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خواتین تیاری بہترین ملبوسات زیب تن کرنا اور میچنگ کو قراردیتی ہیں لیکن میں نے تیاری آئین پاکستان اور خواتین کے حقوق کے لئے تاریخی جدوجہد کے مطالعے کو قرار دیا، انشاءاللہ خواتین کے حقوق کیلئے آئین پاکستان کے مطابق قوانین کے نفاذ کیلئے اپنا کراداکروں گی۔

وحدت نیوز (گلگت) علاقے کی پسماندگی کو دور کئے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں،نگر کے عوام محب وطن اور ملک کی حفاظت کیلئے جان لٹانے والے ہیں۔نگر کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے پورے ضلعے میں ڈنگ کا کوئی ہسپتال موجود ہے اور نہ ہی اچھے تعلیمی ادارے موجود ہیں۔حکومت نگر کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ نے نگر میاچھر کے دورے کے دوران عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت خدمت کے جذبے سے سیاست میں آئی ہے اور ہمارا مقصد صرف اور صرف علاقے کے عوام کی خدمت ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے میاچھر نگر میں زیر تعمیر ایم سی ایچ کا عمائدین علاقہ کے ساتھ معائنہ کیا اور ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ معیار کو برقرار رکھا جائے اور وقت پر تعمیر کو مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر میاچھر کے عمائدین نے بی بی سلیمہ کا شکریہ ادا کیا ۔عمائدین کا کہنا تھا کہ آج تک اس گاؤں کو پسماندہ رکھا گیا ہے اور کسی ممبر نے میاچھر میں کوئی پراجیکٹ نہیں دیا جبکہ مجلس وحدت نے پہلی اے ڈی پی میں ہماری درخواست پر ایم سی ایچ کا پراجیکٹ دیا جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔نگر سے واپسی پر رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے جوتل میں سیلاب سے تباہ شدہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کی دلجوئی فرمائی۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ اعلیٰ فورمز پر آپ کے نقصانات کے ازالے کیلئے ضرور آواز اٹھاؤنگی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی نےشہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒکی 30ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان حمایت مظلومین کانفرنس میں بھرپور شرکت اور بہترین میزبانی کے فرائض انجام دینے پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی تمام اراکین مرکزی کابینہ، صوبائی کابینہ اور تمام ضلعی مسئولین کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور قائد شھید کی روحانی دختران کی صورت انکے افکار و خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے حق کا پیغام پہنچایا۔اس سلسلے میں بالخصوص ضلع روالپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی تمام مسؤل خواہران اپنی پوری کابینہ کیساتھ انتہائی قابلِ ستائش ہیں، جنھوں نے بھرپور فعالیت کا مظاہرہ کیا اور تمام زمہ داریوں کو احسن طریقہ سے بخوبی سر انجام دیا۔پروردگار عالم آپ سب کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور ہم سب خواہرانِ وحدت، قائد شھید کے افکار کی روشنی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔۔۔آمین

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی جانب سے مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مجلس کا اہتمام پروفیسر انجم نقوی کے گھر پر ہوا۔ قرآن خوانی کے بعد محترمہ مہویش نے حدیثِ کساء پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ اور دعائے توسل پڑھنے کی سعادت پروفیسر انجم نقوی کو حاصل ہوئی۔ بعد از دعا محترمہ تسمیہ نے ہدیہ منقبت پیش کیا۔ننھی زاکرہ فاکھہ بتول نے بی بی سیدہ سلام اللہ علیہ کے فضائل و مصائب پیش کیے۔اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی سیکریٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی نے خواہران سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے شہید علی نقوی کی دختر خواہر زہرا نقوی کی بطور "ایم پی اے" کامیابی سے متعلق آگاہی دی اور الیکشن کمپین میں بھرپور کردار ادا کرنے پر اپنی ٹیم کو سراہا۔اس کے بعد آپ نے 5 اگست کو شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی " حمایتِ مظلومین کانفرنس" میں بھرپور شرکت کی دعوت دی اور میزبانی کے فرائض بھرپور انداز میں سر انجام دینے کے لیے لائحہ عمل بھی دیا ۔ آپ نے مزید کہا کہ ہماری آج کی ضرورت صرف اور صرف اتحاد ہے۔ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے تمام اختلافات پسِ پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور اپنے حجتِ آخر الزمان ع ج کی آمد کی تیاری کریں۔بعد ازں خواہر نگین زہرا نے امامِ زمانہ ع ج کے فضائل بیان کرتے ہوئے خواتین کو اس بات کی طرف متوجہ کیا کہ ہر ہر مومن کو یہ سوچنا چاہئیے کہ کیا ہم امام علیہ سلام کے ظہور کے لیے خود کو تیار کر چکے ہیں یہ کر رہے ہیں۔ اصل میں ہم کس جگہ stand کرتے ہیں اور اُم المصائب بی بی سلام اللہ علیہ پر ہونے والے مضالم بیان کیے ۔ نوحہ خوانی اور ماتم داری کے بعد شہداء و مرحومین کے اصالِ ثواب کے لیےفاتحہ خوانی ہوئی۔دعائے امامِ زمانہ ع ج اور زیارت پر اختتام ہوا۔بعد از مجلس مومنات کے لیے لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز (لاہور) وحدت یوتھ لاہور کے جوانوں نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کے زیر قیادت لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے اشتہارات سمن آباد ، جعفریہ کالونی ، مسلم ٹاؤن موڑ ، شاہ خراسان ، بھکے وال موڑ ، قومی مرکز ، زیدی ہاؤس ، شاد باغ ، چائنہ اسکیم ، وسن پوری اور لاہور کے دیگر علاقوں میں لگا کر شہید قائد سے اپنی بھرپور محبت و عقیدت کا اظہار کیا. اس موقع پر علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانا وقت کی اہم ذمہ داری ہے. شہید قائد نے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کی خاطر اپنی زندگی وقف کر دی. انہوں نے کہا کہ جوانوں کو شہید قائد کے پیغام سے آگاہ کرنا علما کی ذمہ داری ہے تاکہ ملت کا یہ قیمتی سرمایہ شہید قائد کے راستے پر چلتے ہوئے قوم کی خدمت کر سکیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی خواتین نے ملک بھر میں اپنے تنظیمی برادران کے شانہ بشانہ انتخابی مہم میں حصہ لیکر اپنا فرض منصبی نبھایا ہے جو کہ لائق تحسین ہے ۔ ان خواہران کی فعالیت سے ملک بھر میں ایک مثبت پیغام پہنچا ہے کہ خواتین نہ صرف انتخابی عمل حصہ بن سکتی ہیں بلکہ اس کی کمپین میں بھی اپنا مثبت رول ادا کرسکتی ہیں ۔ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواہران نے الیکش ۲۰۰۱۸ میں اپنے عملی اقدام یہ ثابت کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ان تمام خواتین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے جنہوں انتخابات کے حوالے سے اپنی ، منصبی، اخلاقی ، قانونی اور شرعی ذمہ داری کواحسن طریقے سے نبھایا ہے ۔ ہمارے اس معاشرے میںکچھ ایسےلوگ بھی ہیںجو خواتین کو معاشرے میں ذمہ داری نبھانے سے منع کرتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو خواتین کے حق رائے دہی کے خلاف ہیں۔اس ماحول میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کی خواہران کا انتخابات کی مہم میں حصہ لینا کسی جہاد سے کم نہیں تھا ۔ الحمدللہ ہمیں ایک مدبر اور بہترین ویژن کے مالک قیادت کی سرپرستی حاصل ہے جس کے افکار کو قومی سطح پرپذیرائی حاصل ہے اور ساری سیاسی اور مذہبی پارٹیاں اس کا اعتراف بھی کرچکی ہیں ۔ ہماری جماعت کے منشور کو سیاسی حلقوں میں بہت پذیرائی ملی ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین نے کراچی ، حیدرآباد ، ہالا(سندھ) کوئٹہ ،پاراچنار اور بھکرکے انتخابی حلقوں میں برادرران کے شانہ بشانہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواتین نے بھرپور فعال کردار ادا کیا ہے ۔ کراچی اور ہالہ میں خواہر سیدہ سیمی نقوی صوبائی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ ، خواہر غزالہ جعفری ، خواہر فرح زہراء ، خواہر نصرت نقوی ،خواہر انجم زہراء اس کے علاوہ اولڈ رضویہ کی خواہران نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بھر پور تعاون کیا ہے اور ابھی تک گھر گھر جاکر رجسٹریشن ، کارڈز کی تیاری اور انتخابی لسٹوں میں خواتین کی راہنمائی کے حوالے سےکافی حد تک کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ کوئٹہ میں انتخابی مہم کے لئے خواہر نرگس سجاد جعفری اور خواہر فرحانہ گلذیب نے شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب اعزام ہوئیں جنہوں نے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر انتخابی اجتماعات اور کارنرز میٹنگز سے خطاب کیا اور کوئٹہ میں علمدار روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور جاکر لوگوں کو بالخصوص کوئٹہ کی خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے اورمجلس وحدت کےنامزد امید وار کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے بریف کیا ۔ جب کوئٹہ سے خواہران کا فیڈ بیک لیا گیا تو برادران نے بتایاکہ شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جن خواہران کو کوئٹہ بھیجا گیا انہوں اپنا بھرپور رول ادا کیا ہے ۔ ہم شعبہ خواتین سے التماس کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں بھی مرکزی خواہران کی طرح کا سیٹ اپ بنادیں ۔ کیونکہ خواہرنرگس سجاد جعفری اور فرحانہ گلزیب صاحب نے کئی ایسی خواتین کو بہت اچھے انداز سے قائل کرلیا جو اپنا ووٹ کاسٹ ہی نہیں کرناچاہتی تھیں اور محلوں میں وہ خواتین اپنا اثر ورسوخ بھی رکھتی تھیں ۔ مرکز کی ان خواہران کی وجہ سے وہ خواتین جو ووٹ ڈالنے کی مخالف تھیں یا اپناووٹ کسی اور جگہ کاسٹ کرناچاہتی تھیں ،وہ آخری دنوں میں مرکز سے اعزام کی گئی خواہران کے ساتھ انتخابی مہم میں شامل ہو چکی تھیں اور یہ ایک قسم کی کوئٹہ میں بہت بڑی کامیابی تھی ۔

اسی طرح پارا چنار میں خواہر سیمی زیدی ،خواہر سمیرا اور خواہر عقیلہ مرکز سے اعزام ہوئیں۔ پاراچنار میں برادر شبیر ساجدی مجلس وحدت مسلمین پاکستان وہ واحد نامزد برائے نیشنل اسمبلی امید وار ہیں جو خیمہ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ پاراچنار میں خواتین کو ووٹ کے لئے گھروں سے باہر نکالنا بہت مشکل مرحلہ تھا جسے مرکزکی جانب سے بھیجی گئی خواتیں نے بڑے اچھے انداز سے انہیں قائل کر لیا ۔ صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ مرودں کو بھی قائل کیا کہ وہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اجازت دیں ۔ جس پر دیکھا کہ مرکزی کی جانب سے بھیجی گئی خواتین ۔ پارار چنار میں گائوں گائوں اور گھر گھر جا کر برادر شبیر ساجدی کے لئے کمپین چلاتی رہیں ۔پاراچنار کی تاریخ میں خواتین کا گھر گھر اور گائو ں گائوں جاکرانتخابی مہم میں خواتین کے انتخابی جلسوں سے خطاب اور انہیںاپنا ووٹ ڈالنے کی جانب راغب کرنا ،پہلی بار دیکھا گیا ہے ۔ جسے وہاں کی خواتین نے بہت سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ یہاں پر بھی خواتین کا یونٹ قائم کیا جائے ۔

برادر شبیر ساجدی کا کہنا تھا اگرچہ میری بیگم ایک کالج کی پروفیسر ہے مگر وہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے رہی تھیں جب سے مرکز کی خواہران آئیں انہوں نے ایسا تربیتی ماحول پیش کیا کہ وہ بھی ان کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بن گئی اور اب جبکہ مرکزی خواہران چلی گئی ہیں وہ اپنے چند اور خواتین کو ساتھ ملا کر کمپین خود سے چلا رہی ہیں اور یہ بات یہاں کے معاشرے میں بہت اہم ہے ۔ کہ خواتین معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں ۔

 شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ضلع بھکر کے حلقہ این اے 90  کے لئے خواہر شاداب کی سربراہی میںتین خواہران کو اعزام کیا گیا تھا جنہوں نے حلقہ نوے میں ۵ دن کی بجائے ۹ دن تک بہت ہی عمدہ انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ خواہران کے اس مثبت کرادر کو دیکھتے ہوئے کوئٹہ اور پارا چنار کی طرح بھکر میں بھی ۵ دن سے بڑھا کر انتخابی مہم کا دورانیہ9 دن کردیا گیا ۔ برادر احسان اللہ خان کے خاندان کی خواتین کے ساتھ ساتھ گھر گھر جاکر اور مختلف یونین کونسلز میں جاکر خواتین بہت ہی خوبصورت انداز میں انتخابی مرحلے کی کمپین کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ انشاءاللہ خواتین کے جذبے اور کنونس کرنے کے انداز کو دیکھ کر بھکر کی خواتین جلد ہی شعبہ خواتین کا یونٹ اوپن کریں گی ۔

بھکر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار جناب احسان اللہ خان بلے کے نشان پر پی ٹی آئی کے بھی مشترکہ امیدوار ہیں ۔ شعبہ خواتین کی خواہران نے ایسا سیاسی ماحول پیدا کردیا تھا کہ خواتین اس حلقے سے نہ صرف اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی بلکہ اپنے کنبے اور محلے کے ووٹ کے بھی کوشش کریں گی انشاء اللہ ۔

راولپنڈی کے حلقہ 60 راولپنڈی میں جناب مختار عباس کی انتخابی مہم میں ضلع راولپنڈی کی تمام خواہران نے خواہر قندیل زہراء کی سربراہی میں پورے حلقے میں بھر پورطریقے سےانتخابی کمپین میں حصہ لیا اور شب و روز گھر گھر جا کر خواتین کو ووٹنگ کے لئے قائل کیا اور این اے ۶۰ کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی جناب مختار عباس کی انتخابی مہم کو بھر انداز سے چلایا ہے ۔ جس پر جناب مختار عباس اور ان کی مسزز نے ایم ڈبلیو ایم کی خواتین کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا ہے ۔

Page 80 of 117

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree