The Latest
وحدت نیوز (کراچی) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی کے مضافاتی علاقے اورنگی ٹاؤن طوری بنگش کالونی میں شہید استاد سبط جعفر زیدی رحمتہ اللہ علیہ کے دست مبارک سے قائم شدہ اظہر اکیڈمی اسکول میں طلباء کے بیٹھنے کے لئےڈیڑھ لاکھ روپے Rs.150000مالیت کی 100 نئی بینچیں آرڈر پر بنواکر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے اسکول کے پرنسپل اور روحِ رواں مولانا میر عباس کے حوالے کیں. اس موقع پر مولانا میر عباس نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسکول کے بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سے تعاون کیا۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ رجوعہ سادات یونٹ اور مدرسہ خواہران رجوعہ کے اشتراک سے عشرہ زینبیہ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزا سے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور ضلعی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ صائمہ زیدی نے خطاب کیا، جس میں فضائل بی بی زینب (س) پر روشنی ڈالی گئی اور خواتین کو کردار زینبی اپنانے کی تشویق دلائی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ پروگرام کے آغاز میں ننھی بچیوں اور جوان بیٹیوں نے جناب زینب س کی خدمت میں بھر پور عقیدت کا اظھار کیا ۔
وحدت نیوز( چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے نئ ضلعی عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔ اس اھم اجلاس میں ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی اور مولانا سید حسن مھدی کاظمی شعبہ برادران کی طرف سے شامل ہوئے۔ نئی مسئولین میں بطور ضلعی جنرل سیکریٹری محترمہ صائمہ زیدی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محترمہ حنفیہ عمر دراز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔امور کی بہتر انجام دہی کی خاطر ضلعی مسئولین کی مدد کے لیے چھ رکنی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ اس میٹنگ میں شعبہ خواتین کی مرکزی مسئولین محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ لبانہ کاظمی نے بھی شرکت کی۔آخر میں سابقہ سیکرٹری جنرل محترمہ رداء شفقت کو تمام اراکین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ انشاءاللہ خداوند سبحان تمام سابقہ مسئولین کو ان کی بےلوث خدمات کی بدولت جزائے خیر عنایت فرمائے. آمین
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے عشرہ ثانی سنجوال میں و مجالس خمسہ 16محرم الحرام سے 20محرم الحرام تک اٹک کینٹ میں بمقام مکتب قرآن واہلبیت میں انعقاد کیا گیا ۔عشرہ ثانی سنجوال میں خواہر زینب رباب( جنرل سیکرٹری ضلع اٹک) نے خطاب کیا اور بہت خوبصورتی سے فضائل و مصائب اہلیبت کو بیان کیا ۔مجالس خمسہ سے خواہر آمنہ نقوی از قم نےمعرفت ایلبیت کو بہت خوبصورتی سے گلدستہ بنا کر پیش کیا اور مصائب اہلبیت کو بھی بیان کیا ۔19محرم الحرام کو یوم علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ منایا گیا ۔جس میں تمام اضلاع سے خواہران نے اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی نیز بچوں میں چوغے , سکارف و ماتھے کی پٹیاں تقسیم کی گئیں ۔اس مجلس خواہر آمنہ نقوی نے سب خواہران سے تجدید عہد لیا ۔سب خواہران نے اپنے بچوں کو ہاتھوں پر بلند کیا اور جن کی اولاد نہیں تھی انہوں نے بھی کہ جانب سیدہ سے عرض کی جانب علی اصغر کے صدقے خالی جھلیوں کو بھر دیں ۔جو بھری ہوئی جھلیاں ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہماری یہ نسلیں اور آئندہ آنے والی نسلیں آپ کے فرزند ہمارے امام وقت کے لیے حامی و مددگار ہو گئی ۔انشاءاللہ ۔۔۔لبیک یا حسین ۔۔۔لبیک یا مہدی ۔۔کے نعروں سے مجلس کا اختتام ہوا ۔ہر مجلس کے آخر میں نیاز امام حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی ۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کے تحت قائم بیت زہرہ انچارج وٹیم کی جانب سے مکتب اہل بیت (ع۔س) کی تعلیمات اور خدمت کے سلسلے میں گیارہ روزہ ۱۳ محرم الحرام تا ۲۳ محرم الحرام 11روزہ دستر خوان سید شہدا ءؑامام حسین (ع)کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں بالخصوص مستحق افراد وخانوادہ یعنی مزدورو کم آمدنی یا روزانہ آمدن والے افراد اورمختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتب فکر کے افراد بھی دسترخوان کے فیض و برکات سے مستفید ہوۓ ۔اس کے علاوہ دستر خوان میں کسی بھی حوالے شمولیت و شرکت کرنے والے افراد کے لیے ان افراد کی جانب سے اظہار تشکر اور بہت ساری دعائیں ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ یمن میں جاری سنگین انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے مخالفت میں ووٹ دے کر حکومت کس منہ سے کشمیری مظلوموں کا مقدمہ لڑیں گی؟حکومت کا یہ عمل مشرق وسطیٰ کے دلدل میں پاکستان کو دھکیلنے کی استعماری طاقتوں کی ایک اور سازش کا حصہ ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نےاپنے بیان میں کہاہےکہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ملک بھر میں ماہ صفر المظفرکے پہلے عشرے کو مولاعلی ؑ کی شیر دل بیٹی فاتح کوفہ وشام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یاد میں عشرہ زینبیہؑ کے عنوان سےمذھبی جوش و جذبے اور راہ زینب س کو اپنانے کے عہدکےساتھ منائےگا، اس مناسبت سے ملک بھرمیں مجالس عزااور سیمینارز کا انعقادکیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ سیرت زینب ؑ نے کربلا کی تحریک کو وہ طاقت دی کہ ظالم کو ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا اس پر آشوب دور میں بھی جس طرح سے اسلامی اقدار کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ہماری خواتین کو میدان میں آکر کردار جناب زینب ؑ پر عمل کر تے ہوئے اسلامی اقدار اور اصولوں کا محافظ بننا ہو گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزامیں میں مومنات کے لیے دختر امام حسین ؑ جنابِ سکینہ (س) کی یاد میں سبیلِ جنابِ سکینہ (س) لگائی گئی، فرسٹ ایڈ کیمپ اور نماز و آرام کا اہتمام کیا گیاجس میں خواہر صدیقہ کائنات، خواہر حنا، خواہر اجلا زہرا،ڈاکڑ نسیم زہرا اور اسلام آباد کی تمام سکاؤٹس نے بہت ذمہ داری سے اس بہترین عملِ خیر کو بخوبی سر انجام دیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی آرگنائزر خواہر صدیقہ نے کہاکہ پروردگار عالم سب کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائےاور بی بی (س)اس عظیم عبادت کا اجرِ عظیم عطا فرمائیں اور ہم سب خواہران کو کردارِ زینبی (س) پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائیں ۔
وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن ،محبت ،صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے،باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے ،شہادت سیدنا امام حسینؑ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے ،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا ،سیدنا امام حسین باطل کے سامنے ڈٹ گئے سرکٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکے نہیں ،آپ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش فرماکرواضح پیغام دے دیا دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ امن محبت بھائی چارگی اور رواداری کے فلسفے کو نا صرف محرم الحرام میں بلکہ پورا سال فروغ دینا چاہیے ،انتہا پسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں ،انتہاپسندی کو فروغ دینے والے اسلام وپاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں ۔
وحدت نیوز (گلگت) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے۔محرم الحرام ایثار وقربانی اور ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کا مہینہ ہے۔امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ کربلاحق پرستوں کی رزمگاہ اور حماسہ حسینی کی لازوال داستان کا نام ہے۔امام حسین ؑ نے اپنے قیام کے ذریعے ظاہری تقویٰ اور پرہیز گاری کی نمائش کرنے والوں کے چہروں سے نقاب الٹ دیئے اور حق وباطل کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی کہ قیامت تک فاسق وفاجر حکمرانوں کو ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے۔امام حسین ؑ نے دین محمدی کے سنہرے اقدار کی بحالی اور انسانیت کی بقا کیلئے وقت کے فاسق و فاجر حاکم کیخلاف قیام کیا اور قیامت تک آزادی وحریت کے پرستاروں کیلئے ایک تابندہ مثال قائم کی۔آج کربلا کی اس لازوال قربانی سے سبق لیتے ہوئے دنیا کے ظالم و استکباری قوتوں کیخلاف امام عالی مقام کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر قیام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں کے ہاتھ ظلم سے رنگین ہیں، محرم کے آغاز سے ہی ان پر لرزہ طاری ہوتا ہے اورایک انجانے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جس دن دنیاوالوں کو حسین ؑ کی معرفت حاصل ہوجائے زمانے کے فرعونوں کے تخت الٹ دیے جائینگے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں حسین ؑ کی حاکمیت قائم ہوگی۔