وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ضلع بہاولنگر میں خواتین عزاداروں پر پولیس کے تشدد اور فحش کلامی پر تحریک التوائےکار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے پاس جمع کروادی ہے، بعد ازاں انہوں نے اسمبلی فلور پرصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ملاقات کی اور ان سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ نےزہرانقوی کو بہاولنگر میں ہونے والے واقعے پرحکومت پنجاب کی طرف کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔