ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع لاہور کی شوریٰ کا اجلاس، زہرانقوی کا تنظیمی ،تربیتی اور فلاحی امور کو منظم ومربوط بنانے کی ہدایت

26 جنوری 2019

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین(شعبہ خواتین) و رُکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) لاھور کے تمام یونٹس کا نمائندہ اجلاس وحدت ہاؤس لاھور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سای محترمہ سیدہ معصومہ نقوی بھی موجود تھیں۔ اس تنظیمی نشست سے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے لاھور کے تمام یونٹس کو بھرپور فعالیت کیساتھ تنظیمی و تربیتی اور فلاحی امور انجام دینے اور ہر شعبے کو منظم اور مربوط بنانے کی ھدایات کیں۔ علاوہ ازیں ایام فاطمیه  س کے حوالے سے مجالس کا انعقاد اور مجالس سے خطاب میں جناب سیدہ سلام الله علیھا کے سیاسی پہلو کو اجاگر کرنے اور اسوہ فاطمی س پر روشنی ڈالنے کی تاکید کی گئ۔ نشست میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت جناب سیدہ (س) پر لاھور شھر کی سطح پر ایک بھرپور اور پروقار جشن سعید کا انعقاد بھی زیر غور رہا۔ جسکے حوالے سے مختلف انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس بی بی پاک دامن یونٹ، سمن آبادیونٹ، علی رضا آبادیونٹ ،اقبال ٹاؤن یونٹ، بھلہ سٹاپ یونٹ، بھاٹی گیٹ یونٹ، نشتر کالونی یونٹ اورگرین ٹاؤن یونٹ کی عہدیداران نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree