وحدت نیوز(لاہور) یوم قراردادِ پاکستان بیاد 23مارچ 1940مینار پاکستان لاہورمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایم ڈبلیوایم اسلام آباد کے زیر اہتمام مقامی ہو ٹل میں استحکام پاکستان سیمینار منعقد کیا گیا جس میں علامہ امین شہیدی ، عمر ریاض عباسی ، سجاد بخاری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیاجب کہ شہدائے وطن کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، فیصل آباد پریس کلب میں ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام سیمینار منعقد کیا گیا، جس کے بعد صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پرچم کشائی کی ، وحدت ہائوس مظفر آباد میں وحدت اسکائوٹس کی جانب سے سلامی دی گئی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے پرچم کشائی کی ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکریٹریٹ میں استحکام پاکستان سیمینار منعقد کیا گیا جس میں الحاج حیدر علی مرزا، علامہ امتیاز کاظمی، اسد عباس نقوی اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ سیمینار کے اختتام پر علامہ امتیاز کاظمی نے پرچم کشائی کی، مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال نے یوم پاکستان کے دن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سویلین اور فوجی شہداء پاکستان کی قبروں پر حاضری دی اور شہداء کو مملکت خداداد کی حفاظت پر سلام پیش کیا-اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم ضلع چکوال کے سیکریٹری جنرل حجتہ الاسلام مولانا اعجاز نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے چکوال کے نواحی قصبہ بھون میں شہداء پاکستان کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پرایم ڈبلیو ایم چکوال کی ضلعی کابینہ اور مقامی انجمنوں کے ذمہ دران بھی موجود تھے-