حکمران چند ڈالروں کے عوض ملکی سلامتی کے سودے کر رہے ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

24 مارچ 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو دورِ حاضر میں جن مشکلات کا سامنا ہے ۔اُس میں اس غیور قوم کو پھر سے وہی تاریخ دہرانے کی ضرورت ہے۔جو قیام پاکستان کے وقت برصغیر کے مسلمانوں نے بے سروسامان کے عالم میں حب اوطنی اور شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر حصول پاکستان کیلئے پختہ عزم کیساتھ باطل قوتوں کے مد مقابل سینہ سپرہو کر مادرِوطن کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔آج پاکستان کو پھر سے وہی جذبوں اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔آج ملک دشمن گروہ پاکستانیت کا روپ دھار کر قومی وحدت اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچا نے کے در پے ہیں۔قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان میں مسلمانوں کے گلے نعرہ تکبیر لگاکر کاٹ رہے ہیں۔حکمران چند ڈالروں کے عوض ملکی سلامتی کے سودے کر رہے ہیں۔حواء کی بیٹیاں آج بھی چیخ چیخ کر حکمرانوں اور عدل کے رکھوالوں کو آ واز دے رہی ہیں کہ کیا انصاف پر صرف مقتدر قوتوں کا ہی حق ہے؟پاکستانیوں کے خون پسینے کی کمائی سے نااہل حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں ا س وقت نہ عوام کی جان محفوظ ہے نہ مال۔تھر اور چولستان میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں ۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں پورا ملک یرغما ل ہے۔پاکستانی عوام اور پاکستان کے محافظوںکے قاتلوں کو عام معا فی اور محب وطن عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ایسے میں پاکستانی باہمت اور شجاع قوم کو یوم پاکستان پر عہد کرنا ہوگا کہ جس طرح ہمارے آباوُاجداد نے پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے قربانیاں دی تھیں ۔آج پاکستان کو بچانے کیلئے ہم میدان عمل میں نکلیں اور وطن عزیز کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے آزاد کرواکر حقیقی پاکستان کے وارثوں کو اس ملک کا حاکم بنائیں تاکہ خودمختار،پرامن اورخوشحال پاکستان کا خواب پورا ہو اور دنیا کیلئے وطن عزیز ایک مثال بن سکے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree