طالبان کے ساتھ مقابلے کیلئے مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کیلئے تعاون کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری کا العہدنیوزلبنان کوانٹرویو

26 فروری 2014

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) دہشت گرد طالبان کی افزائش اور مذہبی تفرقے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، ان چیلنجوں اور ۲۰۰ ملین پاکستانی عوام کی حفاظت کی ذمہ داری علماء پر ہے۔مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد جو ایک اہم اسلامی تنظیم ہے کے مطابق ان تکفیری گروپوں  اور ان کے فتنہ پرور منصوبوں کو ملک سے مکمل طور پر ختم کر نے کی ضرورت ہے۔طالبان نے پاکستان کو دہشت گردی اڈا بنا رکھا ہے ۔جسے صفحہ ہستی سے ختم کر نا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری  جنرل حجتہ الااسلام شیخ ناصرعباس جعفری نےمعروف لبنانی خبر رساں ادارے العہد کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے طالبان سے مذاکرات کرنے کو سختی سے منع کیا اس لئے کہ جو دہشت گرد تکفیری گروہ جو ہزاروں پاکستان عوام کے قتل میں ملوث ہیں۔جو ہمارے دستور و آئین کو نہیں مانتے ہم ان سے کیسے مذاکرت کریں؟ یہ خارجی گروہ آئینی اور قانونی اعتبار سے خارج از اسلام  ہیں اس لئے کے انہوں نے اسلامی ریاست میں بلاجواز اسلحہ اٹھا رکھا ہے،  شیخ ناصرعباس جعفری نے اپنی گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان قتل و دہشت گردی جیسے جرائم میں ملوث ہے اور ۶۰ ہزار سے زیادہ افراد جن میں عورتیں مرد،بچے،اساتذہ اور علماء شامل ہیں کو قتل کیا ۔انھوں نے مذید کہا کہ طالبان کے لئے ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اور یہاں بنیادی طور پر دو قومیں سنی اور شیعہ آباد ی کے ساتھ چند اقلیتی قومیں رہتی  ہیں ۔ اب ماضی قریب میں چند تکفیری گروہوں نے عسکریت پسندی کا آغاز  کیا اور پاکستان میں دہشت گردکاروائیاں  کرنا شروع کیں  اب ہم کس بنیاد پر ان سے گفتگو کریں؟حکومتی سیاسی جماعتوں نے ابھی ہونے والے انتخابات میں طالبان سے مدد حاصل کی ۔

 

العھد نے پاکستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے  ایک سوال میں پوچھا کہ سلام آباد میں بعض سیاسی قیادتیں  ان (طالبان)سے گفتگو کے خواہاں ہیں ۔اس کے جواب میں شیخ صاحب (علامہ راجہ ناصر عباس)نے کہااس لئے کہ ان لوگوں نے عام انتخابات کے دوران طالبان سے مدد حاصل کی ہے اور بلیٹ بکس پر قبضہ کر کے لوگوں کو ووٹ کاسٹ کر نے سے روگ دیا اب یہی لوگ حکومت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔شیخ جعفری نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے کہا کہ حکومتی لوگ  طالبان سے جان چھڑانے کے لئے کبھی طالبان کے ساتھ جنگ کا ڈرامہ کر تے ہیں تو کبھی ان سے مذاکرات کر نے کا ڈھونگ رچاتے ہیں تاکہ عوام خاموش رہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین  دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں  ڈال کر اپنے موقف پر ثابت قدم ہے،شیخ ناصر جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے مختلف مالک میں موجود دیگر گروپوں سے تعلقات کے بارے میں پوچھےگئے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان اور تکفیری گروہ کے ساتھ مقابلے کرنے کیلئے مسلمانوں کے صفوں کو مضبوط کر نے کے لیے ہم تعاون کرتے ہیں اور یہ اس بات کی وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں الحمداللہ ۲۰ کروڈ مسلمان آباد ہیں جو طالبان کے حوالے سے متفق ہیں۔
جن کی اکثریت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وطن عزیز میں بیرونی مداخلت ہرگز قابل قبول نہیں کی جائے گی۔ہم امریکی،خلیجی،اور یورپی مداخلت کو پاکستان میں ہرگز قبول نہیں کرتے اس لئے کہ پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کر نے کی مطلب پاکستان کی جڑوں کو کھوکلا کر نا ہے۔ان اسباب کی وضاحت کر تے ہوئےانہوں نے  کہا کہ کیونکہ پاکستان ایک مسلمان ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہے۔بیرونی اہداف میں یہ شامل ہے کہ وہ اس قوت کو کمزور کرے تاکہ علاقے میں مغربی منصوبوں کے لئے کوئی رکاوٹ نہ رہے۔

 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان کا بھی یہی منصوبہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر تفرقے پیدا کر ے جس کا نتیجہ پاکستان کو کمزور کر نا ہے۔پچھلے تین مہینوں میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفود کےپاکستان کے دورے کے حوالے سے شیخ ناصر عباس نے کہاکہ  یہ دورے دراصل موجودہ حکومت اور آل سعود کے درمیان  اشتراک عمل کی دلیل ہیں اور پاکستان کا وزیر اعظم نواز شریف جو طالبان سے خفیہ طورپر تعاون کر تا رہتاہے۔

 

شیخ ناصر جعفری نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے دوست پاکستان کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔آخر میں انھوں نے ایک سوال پر اپنی گفتگو کو مکمل کیا ۔کیا یہ بات قرین عقل ہے کہ  مٹھی بھردرندے  طالبان دنیا کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والےمہذب لوگوں پر غالب آئیں ؟؟؟



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree