شیعہ سنی اکابرین سے ملاقات، وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر سمیت دیگر علاقوں سے گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

09 نومبر 2016

وحدت نیوز(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے شیعہ عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، ناصر شیرازی،  علی حسین نقوی ،  سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، سلمان مجتبیٰ نقوی، شبر رضا رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں شہر قائد میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گفتگو ہوئی جبکہ علماء کی جانب سے ملیر 15 اور نمائش چورنگی سے گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو گرفتار تمام افراد کو رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔ علماء نے فیصل رضا عابدی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ سید مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ اسلحے کا لائسنس دکھا دیں تو انہیں بھی چھوڑ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مولانا مرزا یوسف بھی اپنی ضمانت کرائیں۔ ملاقات میں آئی جی سندھ، مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اور مشیر مذہبی امور قیوم سومرو بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree