سیاسی استحکام کا زینہ عوام ہیں نہ کہ کالعدم جماعتیں،حکومت عوام کو مضبوط کرنے کیلئے جامع منصوبہ سازی پر توجہ دے،علامہ ناصرعباس جعفری

04 جنوری 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے قومی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے وفاق پر کالعدم جماعتوں کی حمایت کا الزام اور نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی اس امر کا بین ثبوت ہے کہ حکومت تحقیقاتی اداروں کو قومی ترقی اور امن و امان کے قیام کی بجائے انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔دہشت گردی کے خاتمہ کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی سے مشروط ہے ۔ کالعدم جماعتوں کے ساتھ حکومت کے معذرت خوانہ رویہ نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ لچک کا مظاہرہ کر کے حکمران اپنی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کا زینہ عوام ہیں نہ کہ کالعدم مذہبی جماعتیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو مضبوط کرنے کے لیے جامع منصوبہ سازی پر توجہ دیں۔ ملک کوکرپشن، بے روزگاری ،غربت ،دہشت گردی اور ناخواندگی جیسے مہلک امراض سے بچایا جائے جو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر ادارے ملک کی بجائے حکمرانوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ملک کی اعلی عدلیہ کی طرف سے قومی احتساب بیورو کو کرپشن کا سہولت کار قرار دیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔کرپٹ عناصر سے کسی قسم کی رعایت برتنا ملک و قوم سے غداری ہے۔تحقیقاتی اداروں کو سیاسی دباؤ سے جب تک آزاد نہیں کیا جاتا تب تک قانون کے نام پر سیاسی انتقام پروان چڑھتا رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree