وزیراعظم کا نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمدکا بیان عوام سے غلط بیانی اور اعلیٰ منصب کی توہین ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

05 جنوری 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر من و عن عمل ہو رہا ہے۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عوام سے غلط بیانی وزارت عُظمی جیسے اہم اور اعلیٰ منصب کی توہین ہے۔اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر اس کی روح کے مطابق عمل ہو تا تو کالعدم جماعتوں کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے اہم شہروں میں جلسے کی قطعاََ اجازت نہ دی جاتی۔نیشنل ایکشن پلان میں نفرت انگیز تقاریر اور موادکو قابل تعزیز قرار دیا گیا ہے لیکن تکفیری عناصر تفرقہ بازی پھیلانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع سے ان کا صوتی و بصری مواد حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کو دہشت گردوں کے خلاف کم اور انتقامی کاروائیوں کے لیے زیادہ استعمال کیاجا رہا ہے۔دہشت گردوں کی بجائے محب وطن افراد کو شیڈول فورتھ میں ڈالا جا رہا ہے۔سی ٹی ڈی حکام بے گناہ افراد کو گھروں سے رات کی تاریکی میں غائب کر کے لے جاتے ہیں۔فوجی عدالتوں کے قیام کے باوجود وہ تمام سانحات ابھی تک زیر التوا ہیں جن میں شیعہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ محض اخباری بیانات جاری کرنے سے ملک میں امن نہیں آئے گا اس کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کرداعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان آنے کی دعوت دینے والے شخص پر ہاتھ ڈالنے سے وزارت داخلہ کا معذوری ظاہر کرنا دہشت گردی کے خلاف حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کے نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کے بیان کو عملی شکل دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree