ہماری طاقت لبیک یا حسین اور لبیک یا مہدی ہے،ہم کسی بھی اتحاد سے مرعوب ہونے والے نہیں، علامہ اعجاز بہشتی

21 مئی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت خطیب آل محمد (ص) علامہ اعجاز حسین بہشتی نے امام بارگاہ کاروانِ حیدری نارتھ کراچی  میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کے غلاموں کی طاقت لبیک یا حسین (علیہ السلام) اور لبیک یا مہدی (عجل الله تعالی فرج) ہے اور انکا کامیاب و کامران رہنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ حجت برحق امام زندہ ہیں اور امام (ع) کی ہی نصرت سے ہم ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں. آج دشمنان امام زمانہ عج سے جنگ کی تیاریوں میں سرگرم عمل ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مہدی آخرالزمان عج کا ظہور قریب تر ہے، ڈر اور خوف میں مبتلا یہ دشمنانِ امام ملک در ملک اجتماعات منعقد کر رہے ہیں ہم بھی ان یزیدیوں کو بھرپور جواب دیں گے اور 21 مئی کو کراچی نشتر پارک میں ناصران امام مہدی عجل الله تعالی فرج کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امامِ زمانہ عج سے تجدید عہد کیلئے جمع ہو کر دشمنانِ امام عج کو یہ پیغام دے گا کہ امام زمانہ عج سے تو دور کی بات تم امام عج کے عدنا سے پاکستانی غلاموں سے مقابلے کر ک دیکھ لو ہم ہر میدان میں تمھیں شکست دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree