استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے، حکومت سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کرے، علامہ حسن ظفر نقوی

21 مئی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ بحرانوں کی اصل وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، 21 مئی کو نشترپارک میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے، حکومت اور سکیورٹی ادارے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔پاکستان کے بیس کروڑعوام کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے،کیا چالیس ملکی اتحاد امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل فلسطین اورکشمیر کے حل کے لئے اسرائیل اوربھارت کے خلاف کاروائی کرے گا؟افسوس کی بات ہے کہ اسلام کے نام پر بنائے گئے اتحاد کی سربراہی امریکا کر رہاہے جس کی تاریخ دہشتگردی سے بھری پڑی ہے۔پاکستان ہمارا وطن ہے اورہم ہی اس کو بچائیں گے۔ وطن عزیز کو امریکی بلاک سے نکالنے اور قائد و اقبال کے پاکستان کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس پاکستان پر مسلط خائن و نااہل کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرینڈم ثابت ہوگی۔ و قوم نیشنل ایکشن پلان پر کہیں عملدرآمد نہیں ہورہا خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے ، حکمران امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کے ہاتھوں ملکی سالمیت کا سودا کر چکے ہیں چالس ملکوں کا فوجی اتحاد پاکستان کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں۔

 نشتر پارک کراچی میں ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعلامہ  حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے جلسے کے دوعنوان ہیں ملک انیس اسی سے بحرانوں کا شکار ہے جس کہ وجہ ناقص خارجہ ہے ناعقبت اندیشن حکمرانوں نے عوام کو دلدل میں دھکیلا ہے آج بھی افغانستان میں بیٹھ کر امریکہ مسلسل دہشت گردی کررہا ہے چالیس ملکوں کا اتحاد واضع کرے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیگاآن کا کہنا تھا کہ آج بننے والا اتحاد کاش اسرائیل کے خلاف بنا ہوتا ایک بار پھر پاکستان کی عوام کو دست وگریباں کرنے کی سازش کی جارہی ہے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس ہو یا ڈان لیکس کہ علاوہ کلبوشن کے معاملے پر دنیا بھر میں رسوا ہونا پڑھ رہا ہے امریکہ کی سربراہی میں بننے والے اتحاد سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا بیس سال پہلے والے اقدامات دوبارہ اٹھانے سے گریز کیا جائے،زاتی مفادات پر ملکی پالیساں تبدیلی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کیا 40 ملکی اتحاد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کام کرے گاچالیس ممالک کے اتحاد فلسطین کی آزادی کیلئے آواز اٹھائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مکاتب فکر امام مہدی پر عقیدہ رکھتے ہیں مظہور امام مہدی کیساتھ ہی امریکا اور اسرائیل اپنے مغربی و عرب اتحادیوں سمیت نیست و نابود ہو جائیں گیامام مہدی کی شان میں گستاخی کرنے والے شیطانی طاقتوں کے پیروکار ہیں۔ کل استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان امام مہدی شرکت کریں گے پاکستان سمیت جہان بشریت عدل و انصاف، امن و سلامتی سے پُر ہو جائیگا، 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس بھی انہیں اہداف کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اس حوالے سے جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری ہیں اور شہر بھر سے کانفرنس میں شرکت کیلئے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جن کی آمد کا سلسلہ آج رات سے ہی شروع ہوجائے گا کانفرنس میں علامہ مقصود ڈومکی،مرزایوسف حسین،علی حسین نقوی،علامہ نقی نون،علامہ احسان دانس،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر علماء موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree