علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ملی وحدت وانسجام اور مشترکہ یوم القدس کیلئے آن لائن پٹیشن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

18 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مشترکہ یوم القدس کے انعقاد اور ملی وحدت وانسجام کی خاطر سوشل میڈیا پر آن لائن پٹیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں یتیمان آل محمد ﷺ کے حقوق کی جدوجہد کیلئے ، دشمن کامقابلہ کرنے کیلئے، مظلوموں کی حمایت کرنے کیلئے اور بین الاقوامی سطح کے اوپرمقاومت کو سپورٹ کرنے کیلئےپاکستا ن کے اہل تشیعو میں اندرونی  انسجام  انتہائی لازم اور ضروری ہے، داخلی وحدت کی  بہت زیادہ ضرورت ہے ،کوئی بھی ذی شعور اس کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتاجن دوستوں نے مشترکہ یوم القدس اور اتحاد بین المومنین  کے حوالے سے آن لائن پٹیشن کا آغاز کیا ہے اس کی  مکمل حمایت کرتا ہوں یہ وقت کی ضرورت ہے اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتا ہوں یونٹی اور انسجام کیلئےمجھے جہاں جس وقت بلایا جائے گا میں آوں گا بغیر کسی شرط کے، انہوں نے کہاکہ ابھی گذشتہ ماہ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس میں نے رائے دی تھی کے موجودہ عالمی اور مقامی حالات کے پیش نظر وقت کا تقاضہ ہے کہ شیعہ سنی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مل کراسلام آبادمیں  یوم القدس منائیں اس حوالے سے تمام امور طے پا چکے تھے، کمیٹی بن گئی ہم نے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا، لیکن آخری وقت  میں ہمارے بعض رفقاء اس سے علیحدہ ہو گئے اور اتحاد اور وحدت کی جانب یہ اہم قدم ثبوتاژ ہو گیا، ایسے وقت میں کے جب عربوں نے مسئلہ فلسطین کو بیچ ڈالاہے ضروری تھا کہ پاکستان کے شیعہ اور سنی مل کر یوم القدس شایان شان انداز میں مناتے اور عالمی صیہونزم او ر عالمی استعمار کو یہ پیغام دیتے کہ پاکستان کے شیعہ سنی عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے،لہذٰا میں ملی وحدت کیلئے اس آل لائن پٹیشن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتا ہوں مجھے جب جہاں بلائیں گے میں حاضر ہو جاوں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree