مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارک باد

18 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے چیمیئنز ٹرافی کے فائنل میں روائتی حریف بھارت کے مقابل شاندار کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور تمام کھلاڑیوں نے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں بھارت کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے میں یہ شاندار کامیابی دراصل قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دہشت گردی ، کرپشن اور انتہا پسندی کے شکار اہلیان وطن کیلئے عید کے موقع پر بہترین تحفہ ہے ، مجلس وحدت مسلمین خوشی کے اس پر مسرت موقع پر پوری قوم بالخصوص قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کرتی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree