امام خمینی ؒکا اعلان کردہ یوم القدس آج مستکبرین کے مقابل مستضعفین کی ایک عالمی تحریک کی صورت اختیار کرگیا ہے ، علامہ ناصرعباس جعفری

24 جون 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور اس کے عرب حواریوں کو جائے پناہ نہیں ملے گی، فلسطین و قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے۔وہ کراچی میں آئی ایس او پاکستان کے تحت نکالی جانے والے یوم القدس کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے، جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک نکالی گئی جس میں ہزاروں حریت پسندو ں نے شرکت کی اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے اسرائیل مخالف جذبات کا اظہار کیا۔شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے جھنڈوں سمیت القدس کے جھنڈے اور سروں پر اے القدس ہم آ رہے ہیں سمیت لبیک خامنہ ای کی سرخ اور سبز پٹیاں باند رکھی تھیں، ریلی میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد سمیت جوانوں اور بزرگوں سمیت علمائے کرام اورزندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شرکائے القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کا بانی اور موجد ہے جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے،امام خمینی ؒکا اعلان کردہ یوم القدس آج مستکبرین کے مقابل مستضعفین کی ایک عالمی تحریک کی صورت اختیار کرگیا ہے ،آیت اللہ خامنہ ای  کی رہبری میں مقاومتی بلاک کی عظیم فتوحات کا زمانہ جاری ہے، جو ملک بھی اس کے ساتھ چلے گا نجات پائے گا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہاہے جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہاہے، ان کاکہنا تھا کہ امریکی سربراہی میںنام نہاد مسلم حکمرانوں کو اکھٹا کرکے اسرائیل کا تحفظ کرنے کے لئے اتحاد تشکیل دئیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف مظلوم فلسطینی اور مسلمانوں کا اہم مقدس مقام قبلہ اول آزادی کے انتظار میں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چھ برس تک شا م اور عراق سمیت دیگر مقامات پر داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے بعد امریکا اور اسرائیل نے اب براہ راست مسلم امہ کے حکمرانوں کو اپنے چنگل میں پھنسانے کا ارادہ کر لیا ہے اور اب نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ایران کے بعد قطر کو دشمن ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے جبکہ وہ وقت بھی دور نہیں کہ یہی امریکی عرب حواری پاکستان کے خلاف سازشو ں کا جال بنانا شروع کر دیں۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا تقاضا ہے کہ پاکستان امریکی و اسرائیلی قیادت میں بنائے جانے والے نام نہاد اسلامی ملٹری الائنس سے فی الفور باہر آ ئے ۔

راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ تکفیری جماعتیں پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور یہ خارجی روزانہ پاکستان کی مظلوم عوام کیے خون سے ہولی کھیلتے ہیں انہوں نے آج کوئٹہ اور پاراچنار میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ایسے امریکہ و اسرائیل کی کاروائی قرار دیا اور ان واقعات میں شہید ہونے والے افراد اظہار ہمدردی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا تکفیری جماعتوں کی سر پرستی ختم کرکے ان ظالموں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے ۔علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی عرب حواریوں کے ہاتھوں امت کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے پوری مسلم امہ کو متحد ہو کر جد وجہد کریں تا کہ امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ناگزیر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکا مردہ باد ، اسرائیل نا منظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم سمیت برطانوی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree