اس طرح کی بربریت سے پاراچنار کے مومنین جو حسینؑ ابن علی ؑکے ماننے والے ہیں کہ حوصلوں اور جذبوں کو شکست نہیں دی جاسکتی، علامہ احمد اقبال رضوی

24 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سانحہ پاراچنارمیں درجنوں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مذمتی بیان میں کہاہے کہ ملت جعفریہ کو اس عظیم سانحے پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں ، ایک بات جو کہ یقینی ہے کہ اس طرح کی بربریت سے پاراچنار کے مومنین جو حسینؑ ابن علی ؑکے ماننے والے ہیں کہ حوصلوں اور جذبوں کو شکست نہیں دی جاسکتی،بقول امام خمینی ؒ تم ہمیں قتل کرو اس سے ہماری قوم مذید بیدار ہو گی، البتہ پاراچنار کا سانحہ حکومت اور ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے ، پر وردگار عالم اس عظیم سانحے میں شہید ہونے والوں کی مغفر فرمائے اوران کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree