آج پارہ چنار کا مسئلہ فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے ، نثارفیضی

28 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) برادر نثار فیضی مرکزی سیکرٹر ی تعلیم مجلس وحدت مسلمین نےوارثان شہدائے پاراچنار کی حمایت میں جاری اسلام آباد دھرنے کے دوسرے روز شرکاء دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزیزا ن ہماری قوم کےپاس آج جو قوت، طاقت اور جذبہ ہے اس کی دو بنیادی وجوہات ہیں ۔ایک یہ کہ جب تک ہمارے اندرسید الشہداء حضرت امام حسینؑ اور کربلا والوں سے والہانہ عشق اور محبت باقی ہے اور امام عالی مقامؑ کی شخصیت ہمارے لئے آئڈیل ہیں ہم اللہ کی راہ میں شہادتوں سے نہیں ڈرنے والےبلکہ شہادت تو ہمارےمکتب میں شہد سے زیادہ زیادہ میٹھی چیز ہے ۔ دوسرا یہ کہ جب بھی ہم میں سے کوئی شہادت کےعظیم رتبے پر فائز ہو تا ہے یا تو ہم اس شہید کو مشن ،پاکیزہ خون کو مقتل میں گم نہیں ہونے دیں گے اور یہ چیز ہم کو ثانی زہراء (س) سے ملی ہے ۔ حضرت زینب (س) نے اپنے بھائی کی عظیم قربانی اور ناحق خون کو مقتل میں گم ہونے سے بچایا ہے ۔ اس کے لئے دختر امام علیؑ کو بازاروں اور درباروں میں خطبے بھی دینے پڑے ۔اوردین کی خاطر صدائے احتجاج کو پوری دنیا تک پہنچایا آج آپ لوگ جو اپنے گھروں کو چھوڑ کر دھرنے میں تشریف لائے ہیں یہ ایسے نہیں اس میں وہ پاکیزہ جذبہ شامل ہے جس کادرس ہمیں ثانی زہراء (س) کے عظیم مشن سے ملتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج پارہ چنار کا مسئلہ فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے ۔ وہ طاقتیں جو پاکستان کے استحکام و سالمیت کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں وہ پارا چنار میں ان سانحات کے پیچھے ہیں لیکن پاکستان میں ملت تشیع بیدار ہے اور اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھتی ہے ہم پاکستان کے بیٹے ہیں ۔ہمارےشہداء پاکستان کے شھید ہیں۔ ہمارےاسلاف نے پاکستان بنانے کے لئے قربانیاں دیں ہیں ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئےپاکستان بچانے کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree