زینب کے مبینہ قاتل کی گرفتاری خوش آئند ہے، درندگی کا ارتکاب کرنے والے شخص کو سرعام سولی پر لٹکایا جائے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

23 جنوری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی سانحہ قصور میں ملوث شخص کی مبینہ گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی کا ارتکاب کرنے والے شخص کو سرعام سولی پر لٹکایا جائے۔معاشرے میں بسنے والے انسان نما درندے عبرت ناک سزاؤں کے مستحق ہیں۔ایسے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی معمولی سی لچک پوری قوم کی تذلیل تصور ہو گی۔اس طرح کے مجرموں کو عوام کے سامنے سولی پر لٹکا کر دوسروں کے لیے نشان عبرت بنایا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کا بنیادی سبب عدل و انصاف کی بجائے طاقت اور اختیارات کی حکمرانی ہے۔اگر قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے مجرموں کو ان کے جرم کی فوری سزاملے تو پھر معاشرے میں جرائم کی شرح بتدریج کم ہو جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں مختلف نوعیت کے سنگین جرائم بھی معمول کا حصہ بنے ہوئے ہے۔اگر حکمران بدعنوان نہ ہوتے تو ریاستی ادارے بھی اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے سرانجام دیتے ۔پاکستان میں بالخصوص اور پنجاب میں بالعموم ریاستی اداروں کو حکمرانوں نے گھر کی لونڈی سمجھا ہوا ہے جنہیں انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ قصور کے اصلی ملزم کی گرفتاری کا دعوی اگر درست ہے تو یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔قصور میں اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مکمل چھان بین کر کے یہ سراغ لگائے کہ زینب کیس انفرادی فعل ہے یا پھر اس کے پس پردہ کوئی مافیا کام کر رہا ہے اور دیگر واقعات میں ملوث افراد کی بھی گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے دردناک واقعات کا تدارک تب ہی ممکن ہے جب مجرم کو سزا ملنے میں تاخیر نہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree