ناصرشیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے وفدکی پی ایف یو جے کی نومنتخب کابینہ سے ملاقات اور مبارکباد

20 مارچ 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرشیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا۔انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر افضل بٹ، جنرل سیکرٹری علی رضا علوی کو مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقعہ پر پریس کلب کے سیکرٹری جنرل شکیل انجم، پی ایف یو جے کے مرکزی عہدیدران سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

سید ناصر شیرازی نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز صحافت معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ کا باعث بنتی ہے۔یہ وہ طبقہ ہے کہ جو قلم کی طاقت کو جبر و استبداد کے خلاف استعمال کرتا آیاہے۔پاکستانی صحافت میں ایسے معتبر نام موجود ہیں جو آمریت کے خلاف جرات مندانہ انداز میں ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی طرف سے آپ پر اعتماد کا اظہار آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے آپ کی شبانہ روز کاوشیں لائق ستائش ہیں۔ صحافی برادری کے حقوق کے لیے ایم ڈبلیو ایم آپ کو ہمیشہ ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔یونین کے رہنماؤں اور سینئر صحافیوں نے وفد کے اراکین کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔وفد میں  مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک اقرار حسین اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید حسنین زیدی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree