قرار داد پاکستان اس امر کا تقاضہ کرتی ہے کہ اس ملک کے باسیوں کو قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ملے، علامہ راجہ ناصرعباس

22 مارچ 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم پاکستان کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارض پاک کو قائد اعظم و اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر بنانے کے لیے ہر شخص کواپنا انفرادی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قائد اعظم کی جدوجہد محض کسی زمینی ٹکرے کے حصول کے لیے نہ تھی بلکہ ان کے پیش نظر ایک ایسے ملک کا حصول تھا جہاں نظریہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو آزادنہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں کسی تفرقہ بازی،انتہا پسندی اور عصبیت کی قطعاََ گنجائش موجود نہیں۔بدقسمتی سے ایسے حکمران اس ملک کے حصے میں آتے رہے جنہوں نے اقتدار کو ملکی ترقی و استحکام کی بجائے ذاتی منفعت کا ذریعہ بنائے رکھا۔قرار داد مقاصد اس امر کا تقاضہ کرتی ہے کہ اس ملک کے باسیوں کو قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کے مواقع میسر ہوں اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ملے۔ملک میں بسنے والے ہر طبقے کے جائز حقوق کا تحفظ ریاست کے ذمے ہیں ۔لیکن اس کے برعکس اس ملک میں ایسے تکفیری گروہوں کو پروان چڑھایا گیا جنہوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے اس ملک کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت و استحکام باہمی احترام اور اخوت و اتحاد میں مضمر ہے جس کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔حکمرانوں کی طرف دیکھنے کی بجائے ہر شخص انفرادی طور پر تجدید عہد کرے کہ وہ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا یہ وطن ہمارے لیے اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔نعمتوں کی ناقدری کفر کا زینہ ہے۔ان نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز کوبیرونی مداخلت سے پاک کیا جائے یہی اصل آزادی اور تمام مسائل کا حل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree