ہمارے نظام تعلیم کو انسانی اقدار اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے،نثار علی فیضی

26 مارچ 2018

وحدت نیوز (جھامرہ شریف)  ہمارے نظام تعلیم کو انسانی اقدار اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے، موجودہ نظام تعلیم فقط کلرک، سیلزمین اور غلامانہ زہنیت کی افزائش کر رہا ہے جو دوسری اقوام کی خدمت تو کر سکتے ہیں مگر لیڈ نہیں کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثارعلی فیضی نے جھامرہ شریف میں مہد الفاطمہ کے زیر انتظام یوم والدین و تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام نے بامقصد تعلیم اور معاشرے کی خدمت کرنے والی تعلیم کے حصول کو فریضہ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر مہدالفاطمہ کے ننھے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئےوالدین اور شرکاء نے بچوں کی عمدہ کارکردگی کو خوب سراہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree