ایم ڈبلیوایم کے سالانہ تین روزہ مرکزی کنونشن کا اسلام آباد میں آغاز، ملک بھر سے عہدیداران کی شرکت

06 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کا آغاز جامعہ الصادقؑ اسلام آباد میں ہو چکا ہے۔شب شہدا کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی نے شہدائے پاکستان خصوصا مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فرزاندان پاکستان کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا آپ کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارے حقیقی ہیروز ہیں جو قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی شہدا کی یاد منانا شہادت سیکم نہیں شہدا نے اپنے حصے کی ذمہ داری بخوبی ادا کی ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ شہداکے مشن کو جاری رکھنے کی بھر پور کوشش کریں۔دہشت گردوں نے اسلام کے نام پر دین کو من پسند ڈگر پر چلانے کی کوشش کی آج داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے تشخص کو داغدار کرنا چاہتی ہیں۔ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے حضرت علی ? کی جرات اور افکار کی پیروی کرنا ہو گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی سالانہ کنونشن کا آغازجامعہ الصادق جی نائن اسلام آباد میں ہو گیا ہے۔کنونشن میں شرکت کے لیے بلوچستان،سندھ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے رہنماؤں اور تنظیمی کارکنوں اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔کنونشن میں صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی کارکردگی پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔آج 6اپریل بروزہفتہ تقریب میں تین اہم نشستیں ہوں گی جس سے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوا یم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،علامہ احمد اقبا ل رضوی، وزیر قانون بلوجستان آغا محمد رضا سمیت مرکزی لیڈران خطاب کریں گے ۔تقریب کی دوسر ی نشست میں اخلاقی لیکچرز اور جماعت کے مختلف شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں گئیں۔تقریب کی آخر دن 8اپریل ایک سیمینار بعنوان وحدت اسلامی اورپاکستان کا استحکام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور شیعہ سنی علما اورسیاسی قائدین شریک ہوں گے اور پاکستان کو درپیش مسائل،پاکستان کے استحکام کے لئے کوششوں اورعصر حاضر میں امت مسلمہ کے مابین وحدت و اخوت کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی جائے گی۔ شرکا اور مختلف رہنماؤں کے درمیان سوال جواب کی نشست بھی تقریب کا حصہ ہو گی۔کنونشن کے اختتام پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree