مغرب کیلئے سب سے بڑا خطرہ اسلام ناب محمدی (ص) ہے، علامہ مرزا یوسف

10 اپریل 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اتحاد جہاں جہاں ہوگا وہاں کامیابی نصیب ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’وحدت اسلامی اور استحکام پاکستان‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مرزا یوسف نے کہا کہ مغرب کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسلام ناب محمدی ہے، امریکہ اور اسکے حواری اسلام محمدی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، اسلام محمدی کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انتالیس رکنی اسلامی ممالک کا اتحاد دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے بنایا گیا ہے؟، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسا نہیں ہے بلکہ اسلام دشمن قوتیں اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، ہمیں اپنے ہمسایہ ملک کے انقلاب اسلامی کو دیکھنا ہوگا اور اسکے لئے کی گئی جدوجہد کو اپنانا ہوگا تب ہی ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree