آرمی چیف اور چیف جسٹس کوئٹہ کا فوری دورہ کرکے ہزارہ شیعہ قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

29 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) کوئٹہ میں گذشتہ دوماہ سے ملت جعفریہ کی نسل کشی جاری ہے اور غافل حکمران ٹس سے مس نہیں کوئٹہ میں عالمی دہشتگرد گروہ داعش دہشتگرانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہی ہے پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والے عوام اور ریاست سے مخلص نہیں ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں جاری شیعہ ہزارہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ، پاکستان اور افغانستان میں شیعہ ہزارہ برادری کیخلاف پے درپے حملے عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔چار مئی کو کوئٹہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا،اور 13 مئی کو مظلومین جہاں کی حمایت اور امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادی کے مظالم کیخلاف ملک گیر ،،یوم مردہ باد امریکہ،،منایا جائے گا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کیساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ کی حکومت اور پولیس کی جانب سے بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش افسوسناک ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ متاثر فریق ملت جعفریہ کیخلاف حکومت اور کے پی کے پولیس کی جانب سے غیر قانونی غیر انسانی اقدامات کی ہم مذمت کرتے ہیں،ہم خیبر پختونخواہ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے شرپسندانہ اقدامات سے باز رہے ،بصورت دیگر عوامی کسی بھی درعمل کی ذمہ داری کے پی کے حکومت پر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ملت تشیع کو دہشتگردی کیساتھ ساتھ مسنگ پرسن کا مسلہ گھمبیر صورت حال اختیار کر تا جا رہا ہے،عوام اس وقت بہت اضطراب میں ہیں ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک طرف ہماری نسل کشی جاری ہیں اور دوسری طرف ہمارے نوجوان نامعلوم افراد کے ہاتھوں غائب ہو رہے ہیں،ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کوئٹہ کے مظلومین کی دادرسی کے پہنچیں اور ا ن کے زخموں پر مرہم رکھیں اور ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ کوئٹہ کے مظلومین کی نسل کشی پر سوموٹو ایکشن لیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس کوئٹہ کا فوری دورہ کرکے ہزارہ شیعہ قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں،یاد رکھیں حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree