ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ قتلِ عام خیبر پختون خواہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ، ناصر عباس شیرازی

05 مئی 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ قتلِ عام خیبر پختون خواہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔ متعدد وعدوں کے باوجود کے پی حکومت کےوزراء کا شہداء کے گھروں پر نہ جانا انکے زخموں پر مرہم نہ رکھنا دہشت گردوں کی حوصلہ افضائی کا سبب بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے وحدت ہاؤ س اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علیؑ پر جعلی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف انکی نسل کشی بھی کی جا رہی ہے ۔ ایک طرف ریاستی ادارے شیعان علی ؑ کو بے جرم و خطا گرفتار کر رہے ہیں تو دوسری طرف سے دہشت گرد انکو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ناصر عباس شیرازی نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بتائیں کہ انہوں نے اپنے ۱۱ نکاتی ایجنڈے میں سے امن و امان کو کیوں اہمیت نہیں دی جبکہ اس وقت خیبر پختون خواہ سمیت ملک بھر میں امن وامان کا مسئلہ سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان خیبر پختون خواہ حکومت سے امن وامان سے متعلق سوال نہیں کرسکتے تو انہیں کو ئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملک کے دیگر حصوں کے امن و امان کے مسائل پر سوال اٹھائیں ۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں امن و امان نہ ہونا جہاں صوبائی حکومت کی ناکامی ہے وہیں یہ تحریک انصاف کی قیادت کی بھی ناکامی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree