نواز شریف اینڈ کمپنی مکافات عمل کا شکار ہے،جسے کوئی نہیں بچا سکتا،علامہ احمد اقبال رضوی

06 مئی 2018

وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام یوم حسین ؑواستحکام پاکستان کانفرنس کا شاندار انعقادکیاگیا، کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ وطن عزیز کے استحکام کی خاطر ملک بھر میں ملت جعفریہ کی ہزاروں شخصیات نے قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں،ملک کے الہی قانون میں آئین 62 اور 63 کی روح سے صادق و امین حکمران ہونا چاہیئے۔گزشتہ 25 سالوں میں ملک بھر میں تکفیریت کو پروان چڑھایا گیا۔نواز شریف و زرداری حکومت نے قومی دولت کو لوٹا،نواز شریف اینڈ کمپنی مکافات عمل کا شکار ہے ،عوام کا پیسہ لوٹنے والے جب اللہ کی پکڑ میں آتے ہیں تو ایسا ہی ہوتاہے۔انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔


ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے کہاکہ الیکشن 2018 میں صوبہ بھر سے بھر پور انداز میں حصہ لیں گے۔نسل در نسل ووٹ دینے والی قوم کو پینے کا صاف مئیسر نہیں، پاکستان کی عوام متحد ہو کر صادق و امین حکمرانوں کا انتخاب کرے۔مجلس و حدت مسلمین الیکشن 2018 میں بھر ہور حصہ لیں گی،ایم ڈبلیو ایم الیکشن 2018 میں موروثی سیاست کر خاتمہ کرے گی، عوام ووٹ کے ذریعہ صالح ،نیک و باکردار افراد کا انتخاب کریں۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام منعقدہ اس یوم حسین ؑواستحکام پاکستان کانفرنس سے علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مختارامامی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور جعفری، علامہ محمد غدیری ودیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ خواتین وحضرات اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے ہزاروں کی تعدادمیں کانفرنس میں شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree