فاٹا کی عوام کی طرح گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی حقوق دیے جائیں، مظاہر شگری

24 مئی 2018

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات برادر مظاہر شگری نے فاٹا انضام بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کی عوام کو آئینی حقوق مبارک ہوں۔ آج پارلیمنٹ میں قومی ایشو پر اپوزیشن اور حکومت کا متفق ہونا ایک اچھی روایت ہے۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اگر اس پارلیمنٹ میں گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق کی بات ہو تو وفاق اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی محب وطن عوام پچھلے 70 برس سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن ظالم حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔وہاں عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھ کر غیر آئینی قوانین کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں ایک نا اہل شخص کو وزیراعلیٰ بنا کر عوامی مینڈیٹ اور حقوق کا استحصال کیا گیا۔ مظاہر شگری نے امید ظاہر ظاہر کی کہ آنے والی حکومت اسی ایوان میں گلگت بلتسان کو آئینی حیثیت دے کر محب وطن پاکستانیوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree