عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ ہم اقبال کی فکر سےاپنے اندر خودی پیدا کریں ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

09 نومبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکرٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مفکر پاکستان ، حکیم امت ،شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کی 141ویں یوم ولادت کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال نے اپنی شاعری سے پاک و ہند کے لوگوںکی فکر کو تبدیل کر دیا تھاآپ نےمعاشرے کی ناصرف اصلاح کی بلکہ اپنی شاعری سے افرادکی ذہنی وفکری تربیت فرمائی۔

انہوں نے مزید کہاکہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل راہ ہے، اقبال کا فکر و فلسفہ نا فقط برصغیر بلکہ دیگر اقوام کیلئے بھی رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، دورحاضر کاتقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی وفکری شاعری کی ترویج اور اس پرعمل کرنے کی سعی کریں اپنے اندر خودی پیدا کریں جوکہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree