احسان اللہ احسان کو سرکاری مہمان بناکر وارثان شہدائے آرمی پبلک اسکول کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی، علامہ ناصر عباس جعفری

16 دسمبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) چار سال گزر گئے مگر سانحہ اے پی ایس کے اصل مجرم کو سزا نہیں ملی، احسان اللہ احسان کو سرکاری مہمان بنا کر شہدائے اے پی ایس کے ورثاء کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے، حکومت سانحہ اے پی ایس سمت تمام سانحات کے مجرموں کو جلد از جلد ان کے انجام تک پہنچائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو تکفیری اور شدت پسند عناصر نے جو زخم پہنچائے ہیں، وہ تاریخ کا تکلیف دہ اور سیاہ ترین حصہ بن چکے ہیں، دہشتگرد قومی مجرم ہیں، انہوں نے معصوم پاکستانیوں کے لہو سے ہولی کھیلی ہے اور پاکستان کے امن کو تباہ برباد کرکے ملک کو شدید اقتصادی نقصان بھی پہنچایا ہے، ضیاء الحق سے شروع ہونے والی شدت پسندی کی وباء نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ پاکستان کو جن مشکلات اور تکالیف سے دوچار کیا ہے، اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کا کوئی خطہ، کوئی ایک خاندان ایسا نہیں ہوگا، جو دہشتگردی سے بلاواسطہ یا بلواسطہ متاثر نہ ہوا ہو، چار سال قبل پشاور اسکول پر ہونے والا دہشت گردانہ حملہ اور اس میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کا لہو ابھی تک اپنے قاتلوں کا پوچھ رہے ہیں، شہدائے اے پی ایس کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس سمیت ملک میں ہونے والے دیگر سانحات کے مجرمان کو بھی پکڑ کر انہیں جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree