ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کل ملک بھرمیں یوم دفاع مادر وطن منایاجائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس کا اعلان

28 فروری 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر یوم دفاع مادر وطن منانے کا اعلان ،مادر وطن کے محافظوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے بروز جمعہ ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیںگی ،اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جنگی جنون کے جواب میں پاکستان ایئر فورس کی کاروائی قومی غیرت اور جرت کی ترجمانی تھی ۔ ہم پاک افواج کے جری جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ہم شہید پرور قوم ہیں بھارت سمیت دنیا کی کسی بھی طاقت کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ۔بروز جمعہ ملک بھر کی مساجد میں پاک افواج کی کامیابیوں اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی وطن کے محافظوں اور کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ ہندوستان کی جنگی جنونیت اور جارحیت کے خلاف احتجاج بھی کیاجائے گا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلامی کانفرنس تنظیم دبئی کہ اجلاس میںہندوستانی وزیر خارجہ کو بھی بحیثیت مبصر مدعو کئے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو ھندوستانی وزیر خارجہ کی شرکت کی صورت میں اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ عرب ممالک کی ہندوستان سے رسمی و خفیہ تعلقات باعث افسوس ہیں۔ محمد بن سلمان اور محمد بن زائد دونوں ایک ہی سکہ کہ دو رخ ہیں اور انہوں نے ھندوستان کو اسلامی کانفرنس تنظیم کہ اجلاس میں مدعو کرکے پاکستان کی پشت پہ خنجر گھونپا ہے ۔عوامی ریلیوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ نے تمام اضلاع میں جماعت کے قائدین کو خصوصی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree