حکومت مسنگ پرسنز کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات کرے،یہ بنیادی انسانی حقوق سے متعلق معاملہ ہے ،حسنین زیدی

07 مارچ 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت مسنگ پرسنز کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات کرے۔یہ بنیادی انسانی حقوق سے متعلق معاملہ ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید حسنین زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب اپوزیشن دور میں تھی تو انہوں نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر واضع موقف اپنایا تھا اور انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کے مسنگ پرسن کے حوالے سے واضع پیغامات سامنے آئے لیکن عملی طورپر کچھ نظر نہیں آیا ۔ جرم خواہ کیسا اور کتنا بھی بڑا ہو آئین اور قانون اجازت ہی نہیں دیتا کہ کسی شہری کو حبس بے جا میں رکھا جائے ۔جس کا جو جرم ہے سامنے لایا جائے اور عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔ گمشدہ پاکستانی شہریوں کے ورثا ءکی داد رسی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ تشویش ناک ہے ۔ڈی آئی خان مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے لیکن انتظامیہ کہیں نظرنہیں آ رہی چند دن قبل مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ آصف حسین کو پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا ۔ ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جو کہ نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔مثالی پولیس دہشگردوں کے سامنے بے بس دیکھائی دیتی ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایڈوکیٹ آصف حسین شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree