ایم ڈبلیوایم کے تحت سانحہ ہزار گنجی، سانحہ اوماڑہ اور ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا، علامہ احمد اقبال

18 اپریل 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کا سانحہ ہزار گنجی ،اوماڑ ہ اور ڈی آئی خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان ۔ملک بھر کے تمام بڑے شہروں سمیت اہم اضلاع میں جمعے کے روز بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے ۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہ بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔بلوچستان کی ناامنی میں انڈیا ،اسرائیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی اور سانحہ اوماڑہ کے دہشتگرد عناصر ایک ہی ہیں ۔ جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے  اورہم ہرگز دشمنوں کی اس سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ کوسٹل ہائی وے پر سفاکیت کی انتہا کی گئی ہے ۔بے گناہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔ہم تمام شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ ڈی آئی خان میںجاری مسلسل فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی بے حسی اور بے توجہی قابل مذمت ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی کے خلاف دھرنے دینے والوں کو تسلیاں دے کر گھروں کو بھیج دیا گیا اب لوگ سنجیدہ اقدامات کے منتظر ہیں ۔ حکومت کو عوام کی مایوسی سے قبل اقدامات کرنا ہونگے اگر عوام مایوس ہوگئی تو ان کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree