محرم الحرام سے قبل ذائرین کو درپیش مشکلات اور مسائل کو فوری حل کیاجائے، علامہ مقصودڈومکی

27 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) محرم سے قبل زائرین کے مسائل کو حل کیا جائے ۔بلوچستان کے صوبائی بارڈر پر این او سی کی شرط ختم کی جائے پاکستان ایران بارڈر ملک کا سب سے مصروف بارڈر ہے حکومت زائرین امام سید الشہدا امام حسین ؑ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے بروقت سنجید ہ اقدامات کرئے ۔حکومت پاکستا ن ایران ریلوے کی بحالی پر بھی کوشش کرئے ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام مہینہ ہے جس میں خانوادہ رسول ﷺ کی میدان کربلا میں سربلندی اسلام کے لئے دی جانی والی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے اور پاکستان سے ماہ محرم اور خصوصا اربعین امام حسین ؑ کے لئے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی زیارات مقامات مقدسہ کی غرض سے پاکستان ایران بارڈر کراس کرتے ہیں ۔لیکن نہایت افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس بارڈر سے منسلک مسائل پر توجہ نہیں کی گئی ۔ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال کچھ اقداما ت کئے تھے جو کہ قابل ستائش ہیں لیکن اب بھی تفتان بارڈر پر بہت سے مسائل موجود ہیں جن کا بروقت حل ہونا ناگزیر ہے زائرین کی سہولت کے لئے کوئیٹہ میں سرکاری سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے پاکستان ایران ریلوے لائن کی بحالی سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں وزارت ریلوے کو اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree