کربلا ہر دور کے ظالم کے لئے بربادی کا پیغام ہے ،علامہ مقصودڈومکی

03 ستمبر 2019

وحدت نیوز(سجاول) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکزی امام بارگاہ سجاول  میں عشرہ محرم کی  مجلسِ عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسین عالیمقام ع نے صحرائے کربلا میں جو بے مثال قربانی دی وہ دین کی بقاء اور سربلندی کا باعث بنی۔ کربلا فقط  ایک واقعہ نہیں بلکہ نظام زندگی ہے کربلا اہل حق کی درسگاہ ہے۔

ان کاکہناتھاکہ کربلا ہر دور کے ظالم کے لئے بربادی کا پیغام ہے ۔ آج بھی کربلا اقوامِ عالم کے لئے نجات کا پیغام رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر دور کا یزید کربلا سے خائف رہا اور گذشتہ چودہ سو سال میں چودہ مرتبہ وقت کے یزید نے کربلا پر حملہ کرکے اسے مٹانے کی ناپاک کوشش کی مگر وہ خود مٹ گئے کربلا آج بھی زندہ و تابندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان کربلا کو اپنے لئے مشعلِ راہ قرار دے کر ظالم کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور یقین رکھیں فتح ہمیشہ حق والوں کا مقدر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ایام عزا میں ملک بھر سے بجلی لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں خصوصاً رات کے پہلے حصے میں لوڈشیڈنگ مجرمانہ غفلت شمار ہوگی واپڈا محرم کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے اور حکومت عزاداری کے روٹس کی صفائی اور سیکورٹی کو یقینی بنائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree