آج انسانیت جن مشکل حالات میں پھنسی ہوئی ہے ان مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ کربلا والوں کی پیروی میں مضمر ہے، علامہ مقصودڈومکی

20 ستمبر 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مدرسہ خاتم النبیین ص جیکب آباد میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل رسول ص نے دین اسلام کی بقا کے لئے بے مثال قربانی دی ، یہی سبب ہے کہ 14 سو سال گذر جانے کے باوجود آج بھی امام حسین عالی مقام اور ان کے اصحاب کی قربانی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔آج انسانیت جن مشکل حالات میں پھنسی ہوئی ہے ان مشکلات سے  نکلنے کا واحد راستہ کربلا والوں کی پیروی میں مضمر ہے کربلا ہر دور کے انسان کی درسگاھ ہے کربلا فقط ایک حادثہ نہیں بلکہ مکمل نظام حیات ہے عصر حاضر کے یزیدوں اور فرعونوں سے مقابلے کے لئے ہمیں اسوہ شبیری کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمان کربلا والوں کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے یزید عصر کو عبرت ناک شکست دے سکتے ہیں۔آج یمن کے مظلوم مسلمانوں نے جارح قوتوں کو شکست دے کر یہ بتا دیا کہ جو خدا کی ذات پر توکل اور ایمان رکھتے ہیں وہی ہمیشہ سر بلند رہتے ہیں۔اور جو شیطان بزرگ امریکہ پر اعتماد کرتے ہیں  انہیں ہمیشہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس موقع پر مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ سیف علی ڈومکی اور ضلعی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا حسن رضا غدیری نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree