بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

22 نومبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ایسے عناصر کے خلاف ذمہ دار اداروں کو فوری طور پر موثر کارروائی کرناہو گی جو اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عام آدمی کے لیے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا ہر آدمی کی بنیادی ضرورت ہے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار طبقے کو ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔تاجروں کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کے مفادات کو سیاسی اور نظریاتی تعلقات پر مقدم رکھیں۔ذخیرہ اندوزی ایک قومی جرم ہی نہیں بلکہ گناہ بھی ہے۔کسی دنیاوی شخصیت کی خوشنودی یا مفادات کے حصول کے لئے اللہ کو ناراض کرنا گھاٹے کا سودا ہے اور حقیقی مسلمان گھاٹے کا سودا نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی حکومت کے انتظامی اقدامات کے حوالے سے سوال کھڑے کر سکتی ہے۔موجودہ صورتحال متعلقہ اداروں کے فوری اور فعال کردار کا تقاضا کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree