ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ مختار امامی کی جانب سے محسن علی اصغری کو اے ایس او اور سید شکیل شاھ حسینی کو اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

22 نومبر 2019

وحدت نیوز (بھٹ شاہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن "مھدی امید مستضعفین جہان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی  میراث مصطفیٰ قرآن و اہلبیت کنونشن بھٹ شاھ میں منعقد کی گئیں، کنونشن کے آخری روز کو  جلسہ عام بعنوان یوم صادقین کے نام سے منعقد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماحجتہ السلام والمسلمین علامہ مختار احمد امامی، بزرگ عالم حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد باقر نجفی،شیعہ علماء کونسل سندھ کےصوبائی صدرحجتہ السلام علامہ ناظر عباس تقوی،چئیرمین اصغریہ تحریک مفکر اسلام انجنئیرسید حسین موسوی، ادارہ تعلیم و تربیت منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم مولانا غلام ربانی، علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا قربان علی بھٹ شاہی، مولانا جواد ہادی، ممتاز شخصیت دانشور سید امتیاز حسین بخاری نے خطاب کیا، اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے الوداعی خطاب کرکے سال پورا ہونے پراستعفیٰ پیش کیا۔

جب کہ نئے سال کے مرکزی صدر کے لیئے الیکشن کا نتیجہ اور صدارتی خطاب فرماتےہوئے حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد باقر نجفی نے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جس کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ایک بار پھر محسن علی اصغری جب کہ اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر  برادر سید شکیل شاھ حسینی منتخب ہوگئے۔

اس موقع پہ شرکاء نے اپنے مرکزی صدور کا والہانہ استقبال کیا ، جب کہ اسٹیج پرموجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مختار احمد امامی نے پھول کے ہار پہناتے ہوئے دونوں مرکزی صدور کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا  اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree