مرکزی صدر آئی ایس او کا سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ ، شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی پر اظہارتشکر

06 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون کرکے انہیں شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔

عارف حسین الجانی نے ایم ڈبلیو ایم و آئی ایس او کے تمام ممبران، سابقین، علمائے کرام سمیت تمام مومنین و مومنات اور خصوصاً اراکین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کو خراج تحسین پیش کیا۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں مرکزی صدر آئی ایس او نے ان تمام احباب سے اظہارتشکر کیا ہے کہ جنہوں نے اپنے مستقل احتجاج سے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی کی رہائی ممکن بنائی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آخری شیعہ مسنگ پرسن کی رہائی تک اللہ تعالیٰ کی نصرت و مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کوششوں سےانجینئر سید ممتاز رضوی، یافث نوید ہاشمی، ڈاکٹر احسن مشتاق، مرید حیدر یزدانی اور ذوالفقار شہانی اور دیگر متعددشیعہ مسنگ پرسنز حال ہی میں رہا ہو کر گھروں کو واپس آچکے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree