مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھرمیں کورونا وائرس سے بچاؤکی عوامی آگاہی مہم کے آغاز کا اعلان

20 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے میدان عمل میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کی کابینہ نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصدکرونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لیے علاقائی سطح پر آگاہی مہم چلانا ہے۔

صوبائی و ضلعی سیکرٹری جنرلز اس کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوں گے۔کمیٹی کے زیر اہتمام لوگوں کے گھروں اور دیگر مقامات پر آگہی لٹریچر تقسیم کیا جائے گا تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سدباب کیا جا سکے۔

ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر گئی ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومت اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی کردار کی بھی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نام پر سیاسی و مسلکی تعصب کو ہوا دینے والوں کی عقل پرحیرت ہوتی ہے۔یہ وقت تقسیم ہونے کی بجائے متحد ہو کر قوم کو ایک مشکل سے نکالنے کا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہر مشکل گھڑی میں بلاتخصیص مذہب و مسلک ملک و قوم کی  بے لوث جذبے کے ساتھ خدمت کی ہے۔جب تک اس وبا کا ملک سے مکمل خاتمہ نہیں ہوتا تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree