سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کا عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام

13 مئی 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کی گئی عبادتوں اور نیکیوں کا انعام اللہ تعالیٰ نے عید الفطر کی صورت میں دیا ہے۔خوشی کے اس موقع پر اپنے ضرورت مند احباب اور اس پسماندہ طبقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے جو آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا رمضان المبارک کے دوران گناہوں سے دوری اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے جو مشق کی گئی ہے اسے اپنی آئندہ زندگی میں نافذ کر کے حقیقی معنوں میں رب کریم کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کورونا کی وباء پوری دنیا کے لیے چیلنج کی صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ اس مرض کے تسلسل کے ساتھ بڑھتے ہوئے کیسز مزید محتاط روی کا تقاضہ کرتے ہیں۔ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت شرعی،اخلاقی اور قانونی اعتبار سے بھی ضروری ہے ۔ ملک میں بسنے والے ہر شخص کا یہ اولین فریضہ ہے کہ وہ کورونا سے متعلق جاری حکومتی ایس او پیز پر پوری طرح سے عمل کرے اور عید الفطر کے دوران غیر ضروری معاملات زندگی سے اجتناب برتے۔اس طرح کے چیلنجر سے نبردآزما ہونے کے لیے ہم سب کو بلاتخصیص مسلک و مذہب ایک قوم بن کے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ عالمی وباؤں یا آفات ناگہانی پر قابو پانے کے لیے صرف حکومتی اقدامات کو کافی سمجھنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید سے چند روز قبل  افغانستان کے شہر کابل میں معصوم طلباء کے خون سے ہولی کھیل کر دہشت گردوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ظالموں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔اس المناک اور روح فرسا واقعہ پر عالمی برادری کا سکوت کو سوائے تعصب کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ عالم اسلام کو اس صورتحال کا سنجیدگی سے درک کرنا ہوا گا۔خوشی کے اس موقعہ پر کشمیر و فلسطین اور دنیا بھر کے مظلومین کو بھی فراموش نہ کیا جائے،نماز عید کے خطبوں میں علمائے کرام مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی پرزور مذمت کریں اور صہیونی مظالم کیخلاف امت مسلمہ کے جذبات کا بھر پور اظہار کریں،انہوں نے اپنے پیغام میں وطن عزیز کی سلامتی اور مظلومین فلسطین وکشمیر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree